Allu Arjun Released From Jail: اللو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کیس میں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اداکار کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں 14 روز کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ بعدازاں تلنگانہ کورٹ نے اللو ارجن کو ضمانت دے دی۔ اس کے باوجود اداکار کو جیل میں رات گزارنی پڑی۔ لیکن اب وہ جیل سے باہر آ گئے ہیں۔
نامپلی عدالت نے اللو ارجن کو 14 دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ جس کے بعد انہیں کل چنچل گوڈا سنٹرل جیل لے جایا گیا۔ تاہم، بعد میں، اداکار کو تلنگانہ ہائی کورٹ نے 50،000 روپے کے ذاتی مچلکے پر عبوری ضمانت دی تھی۔ اداکار کو چار ہفتوں کے لیے ضمانت مل گئی ہے۔ اللو ارجن کو اپنے والد اللو اروند کے ساتھ جیل سے نکلتے دیکھا گیا۔ جیل سے رہا ہوتے ہی اداکار گیتا آرٹس پروڈکشن ہاؤس پہنچے۔
اداکار نے جیل میں گزاری ایک رات
اللو ارجن کو حراست میں لینے کے بعد کل (13 دسمبر) کو ضمانت مل گئی۔ لیکن پھر بھی اللو ارجن جیل سے گھر نہیں لوٹ سکے۔ معلومات کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے اللو ارجن کی رہائی کا حکم جیل تک نہیں پہنچ سکا۔ ایسے میں اداکار کو ایک رات جیل میں گزارنی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں- Allu Arjun News:گرفتاری کے چند ہی گھنٹوں میں ہی اللوارجن کو ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، متاثرہ خاندان کیس واپس لینے کو تیار
کیا ہے پورا معاملہ؟
قابل ذکر ہے کہ، اللو ارجن کو حیدرآباد پولیس نے جمعہ کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے معاملہ میں حراست میں لیا تھا۔ 4 دسمبر کو، حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں اللو ارجن کی فلم ‘پشپا 2’ کی اسکریننگ تھی جس میں اداکار نے بھی شرکت کی۔ ایسے میں مداحوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھیڑ میں دم گھٹنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں اللو ارجن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم متوفی کے شوہر نے کہا ہے کہ وہ مقدمہ واپس لے لیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
کسانوں کو روکنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کے کئی گولے…
ناگیندر رائے نے ان پر اس معاملے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ…
بنگلورو پولیس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کرلی ہے۔ جوان کی لاش ریلوے ٹریک کے…
اتل سبھاش کی بیوی نکیتا سنگھانیہ، ساس نشا سنگھانیہ، سالے انوراگ سنگھانیہ اور سسر سشیل…
رادھیکا آپٹے نے پیدائش کے ایک ہفتے بعد نیو بورن(نو مولود) بچے کی جھلک دکھائی…
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ایوان میں…