قومی

GRAP 4 Restrictions in Delhi: دہلی کی ہوا پھر سے ہوئی خراب،ایک بار پھر پابندیوں کا ہوا نفاذ،دہلی این سی آر میں GRAP-4 نافذ

دھند کی چادر میں لپٹی ملک کی راجدھانی دہلی کی ہوا کا معیار ایک بار پھر انتہائی خراب ہو گیا ہے۔ ہوا کا معیار خراب ہونے کے بعد آلودگی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے GRAP-4 کی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 14 جنوری کو دہلی کا AQI 275 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ بدھ (15 جنوری) کو بڑھ کر 386 ہو گیا۔ بدھ کی شام 5 بجے AQI 393 تھا جو شام 6 بجے بڑھ کر 396 ہو گیا۔ 12 جنوری کو، دہلی میں گریپ 3 کی پابندیاں ہٹا دی گئیں کیونکہ بارش کے بعد دارالحکومت کی ہوا کے معیار میں بہتری آئی تھی۔

گریپ4  کے نفاذ کے ساتھ ہی اب اسکول ہائبرڈ موڈ میں چلائے جائیں گے۔تعمیرات اور مسماری کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ریلوے جیسے عوامی منصوبوں کو استثنیٰ دیا جائے گا۔پوری دہلی-این سی آر میں پتھروں کی توڑ پھوڑ نہیں  کی جائے گی۔ہر قسم کی کان کنی پر پابندی ہے۔ بی ایس 3 پٹرو ل اور بی ایس 4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی ہوگی۔دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کو استثنیٰ دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

AddThis Website Tools
Rahmatullah

Recent Posts

Pak Army Chief’s Provocative Statement: پاک آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان، پھر الاپا ’ٹو نیشن تھیوری‘ کا راگ

16 اپریل کو منیر نے وزیر اعظم شریف کی موجودگی میں اسلام آباد میں تارکین…

20 minutes ago

Heat Wave In 12 States: دہلی، اترپردیش،راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت بارہ ریاستیں شدید گرمی کی زد میں، درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کا امکان

اسکولوں کے لیے رہنما ہدایات جاری، دہلی محکمہ تعلیم نے مارننگ اسمبلی منسوخ کرنے، آؤٹ…

40 minutes ago

Health Tips:  لیور کو صحت مند رکھنے کیلئے لیں اچھی نیند، جنک فوڈ سے رہیں دور

غیر الکوحل والی فیٹی لیور کی بیماری، جسے اب میٹابولک ڈس فنکشن سے وابستہ اسٹیٹوٹک…

42 minutes ago

Pope Francis Funeral: پوپ فرانسس کی آخری رسومات: صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی نے آخری خراج عقیدت پیش کیا

لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ، پوپ فرانسس کو روم کے باسیلیکا دی…

1 hour ago