امریکی حکام نے کچھ منظم دہشت گرد تنظیموں، جرائم پیشہ گروہوں اور منشیات کے سمگلروں کے بارے میں معلومات فراہم کی تھی جو ہندوستان اور امریکہ کے سلامتی کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔ اس پر 20023 میں حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ پیش کی ہے اور ایک شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔تحقیقات کا حکم اس وقت دیا گیا جب امریکہ نے الزام لگایا کہ ہندوستانی ایجنٹوں نے خالصتانی علیحدگی پسند گروپتونت سنگھ پنو کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
ایک بیان میں، وزارت داخلہ نے کہا کہ طویل تحقیقات کے بعد، کمیٹی نے ایک ایسے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے جس کے ماضی کے مجرمانہ روابط اور پس منظر بھی تحقیقات کے دوران سامنے آئے تھے۔ تاہم وزارت داخلہ کے بیان میں کسی ایسے شخص کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے طور پر خود تحقیقات کی اور امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ شواہد پر بھی کارروائی کی۔ اسے امریکی حکام سے مکمل تعاون حاصل ہوا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے یہاں کئی دورے بھی کیے۔ کمیٹی نے مختلف ایجنسیوں کے متعدد افسران کو مزید تفتیش کے لیے طلب کیا اور اس سلسلے میں متعلقہ دستاویزات کا بھی جائزہ لیا۔
طویل تحقیقات کے بعد کمیٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی اور ایک فرد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی، جس کے سابقہ جرائم کے روابط اور پس منظر بھی تفتیش کے دوران سامنے آئے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔کمیٹی نے مزید سفارش کی ہے کہ نظام اور طریقہ کار میں بہتری کی جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں، جو بھارت کی جوابی صلاحیت کو مستحکم کرے، منظم کنٹرولز کو یقینی بنائیں اور اس طرح کے معاملات میں تال میل پر مبنی کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
بھارت ایکسپریس۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…
ڈی آر ڈی او نے جمعرات کی صبح 11 بج کر 10 منٹ پر اوڈیشہ…
دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…
بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…