قومی

​Delhi Assembly Election:کجریوال کو ہرانے کیلئے بڑی سازش کا پردہ فاش،بی جے پی کے ٹوئٹ کوضلعی الیکشن افسر نے کیا شیئر،سنجےسنگھ کا ثبوت کے ساتھ الزام

عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے نئی دہلی کے ضلع الیکشن افسر پر بی جے پی کی سوشل میڈیا پوسٹ کو گھنٹوں تک تشہیر کرنے کا الزام لگایا ہے۔عام آدمی پارٹی  نے ڈی ای او کے خلاف سنٹرل الیکشن کمیشن سے رجوع کیا اور ان پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ڈی ای او نے بھی عام آدمی پارٹی کے الزامات پر وضاحت دی ہے۔عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی اسمبلی کے ضلع انتخابی افسر پر ایکس پر بی جے پی کے پوسٹ کو شیئر(ری پوسٹ) کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھاکہ ‘ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار نئی دہلی کے الیکشن افسر نے خفیہ طور پر بی جے پی کے ٹویٹس کو ری ٹویٹ کرنا شروع کر دیاہے۔ اب نئی دہلی اسمبلی کے ضلعی انتخابی افسر کہہ رہے ہیں کہ جب پیار کیا تو ڈرنا کیا؟

سنجے سنگھ نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اب بی جے پی میں شامل ہونے اور کھل کر انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل صبح 11 بجے ضلع الیکشن آفیسر بی جے پی دفتر میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔سنجے سنگھ نے اسی ڈی ای او کے خلاف سنٹرل الیکشن کمیشن سے رجوع کیاہے اور ان پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔وہیں دوسری جانب ڈی ای او نے اس معاملے کا از خود نوٹس لیا اور کہا کہ ڈی ای او کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز کا استعمال سوشل میڈیا سیل کے نوڈل افسر کرتے ہیں ،جنہیں خاص طور پرایکس پر پوسٹس اور پیغامات کا جواب دینے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ غلط معلومات کو روکا جا سکے۔اور عوام تک درست معلوم پہنچے۔

ڈی ای او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹس کا اکثر جواب دیا جاتا ہے۔ اس پوسٹ کے تناظر میں بھی یہ واقعہ معمول کے جواب کے دوران پیش آیا اور مذکورہ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے نادانستہ طور پر ری ٹویٹ ہو گیا۔ جیسے ہی یہ معاملہ ڈی ای او کے علم میں لایا گیا تو فوری طور پر پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔اس معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے، سوشل میڈیا سیل نے جوابدہی کو یقینی بنانے اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے فوری طور پر نوڈل افسر کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا سیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈی ای او کی سوشل میڈیا کمیونیکیشن کی دیانتداری اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آئندہ کی سرگرمیوں میں زیادہ احتیاط برتیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وضاحت الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے مقرر کردہ رہنما خطوط کی تعمیل اور غیر جانبداری کے تئیں ڈی ای او کے عزم کی تصدیق کے لیے جاری کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

13 minutes ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

43 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…

10 hours ago