Delhi Crime: بدمعاش سونو مٹکا دہلی پولیس کے اسپیشل سیل اور یوپی ایس ٹی ایف کے مشترکہ آپریشن میں انکاؤنٹر کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ سونو مٹکا ہاشم بابا گینگ کا شوٹر تھا اور اس نے دیوالی کی رات چچا اور بھتیجے کو بھی گولی مار کر قتل کیا تھا۔ سونو مٹکا کے میرٹھ میں ہونے کی اطلاع ملی، جس کے بعد دہلی کی اسپیشل سیل ٹیم نے سنیچر کی اولین ساعتوں میں محاصرہ کیا اور دونوں طرف سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ دہلی پولیس اور یو پی ایس ٹی ایف کے اسپیشل سیل نے گینگسٹر سونو عرف مٹکا کا انکاؤنٹر کرکے میرٹھ میں اسے مار ڈالا۔
انکاؤنٹر میں مارا گیا گینگسٹر سونو مٹکا
سونو مٹکا نے دیوالی کے دن شاہدرہ کے علاقے میں ایک چچا اور بھتیجے کو گولی مار دی تھی۔ اس واقعہ کے بعد مجرم سونو فرار ہو گیا تھا۔ دہلی پولیس اور یو پی ایس ٹی ایف کے اسپیشل سیل کو اطلاع ملی کہ سونو مٹکا میرٹھ آنے والا ہے۔ اس کے بعد یوپی ایس ٹی ایف اور اسپیشل سیل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کے لیے جال بچھا دیا اور جیسے ہی انہوں نے سونو مٹکا کو آتے دیکھا تو اسے روکنے کی کوشش کی لیکن سونو بھاگنے لگا اور پولیس ٹیم پر گولی چلا دی۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے بھی فائرنگ کی جس میں سونو مٹکا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
طویل ہے سونو مٹکا کی جرائم فہرست
سونو عرف مٹکا ہاشم بابا گینگ کا شوٹر تھا اور اس کے خلاف دہلی اور یوپی میں قتل اور ڈکیتی کے تقریباً ایک درجن مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے گینگسٹر سونو عرف مٹکا پر 50,000 روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔ مفرور سونو مٹکا کی تلاش کافی دنوں سے جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں- Allu Arjun Released From Jail: ایک رات جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے اللو ارجن، منظر عام پر آئی تصویر
سونو مٹکا سے برآمد شدہ چیزیں
1 پستول 30 بور
1 پستول 32 بور
10 زندہ کارتوس
موٹر سائیکل ہیرو ہونڈا اسپلنڈر
-بھارت ایکسپریس
پارلیمنٹ میں آئین پر جاری بحث کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ…
15 دسمبر 2024 کو وجے دیوس کے موقع پر فیڈرل بینک نیا رائے پور سولڈیراتھون…
دوسری تجویز میں پچھلی تجویز کے مقابلے میں کچھ ترامیم کی گئیں۔ اس میں یون…
عام آدمی پارٹی کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور اپنا اعتراض ظاہر…
سرون سنگھ پنڈھر نے ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ کی کال دی ہے۔ انہوں نے…
ورک فرنٹ پرعالیہ بھٹ کو آخری بار فلم 'جگرا' میں دیکھا گیا تھا۔ اب وہ…