-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: بالی ووڈ میں کئی ایسی لو اسٹوری ہیں، جو کبھی پوری نہ ہو سکیں۔ ایسی ہی پیار کی کہانی تھی ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی۔ پانچ سال کا پیار اور پھر منگنی بھی ہوگئی، لیکن پھر بھی دونوں کبھی ساتھ نہیں رہ پائے۔ اختلافات کی وجہ سے دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا، لیکن آج بھی دونوں کے پیار کے قصے یاد کئے جاتے ہیں۔ دونوں کے پیار کی گواہی دیتا ایک تھرو بیک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوگ اس پرطرح طرح کے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کا تھروبیک ویڈیو وائرل
اس تھرو بیک ویڈیو میں کرشمہ کپور اورابھیشیک بچن کسی فلمی پارٹی میں نظرآرہے ہیں۔ اس دوران ابھیشیک کی بہن شویتا بھی نظرآتی ہیں اورکرشمہ کپور کی بہن کرینہ کپور بھی۔ شویتا بچن بڑے ہی پیار سے کرشمہ کو گلے لگاتی ہیں اور ابھیشیک انہیں مہمانوں سے ملواتے ہیں۔ اس دوران ابھیشیک کی نظریں بس کرشمہ پرمرکوز رہتی ہیں اوران کی آںکھوں میں پیارواضح طور پر نظرآتا ہے۔
ابھیشیک بچن اورکرشمہ کپور کا بریک اپ
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی لاڈلی شویتا بچن کا رشتہ کپورفیملی کی بیٹی ریتو نندا کے بیٹے نکھل سے 1997 میں طے ہوا تھا۔ اس رشتے کی وجہ سے کپوراور بچن فیملی پاس آئے اور ابھیشیک-کرشمہ بھی اس دوران ملے اور دھیرے دھیرے ان کے درمیان پیارہونے لگا۔ ان کے پیار کے قصے ہر طرف سرخیوں میں آنے لگے۔ اپنے 60ویں یوم پیدائش کے موقع پرامیتابھ بچن نے دونوں کی منگنی کا اعلان کرکے سبھی کو حیران کردیا۔ دونوں کی منگنی ہوگئی، لیکن کرشمہ کپور کی ماں ببیتا کو ابھیشیک بچن کی ناکام فلمیں محسوس ہونے لگیں اورانہیں ڈرلگنے لگا کہ اگر ابھیشیک کامیاب نہ ہوئے تو کیا ہوگا۔ ایسے میں دونوں فیملی کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے اور دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا۔
-بھارت ایکسپریس
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…