انٹرٹینمنٹ

Ajay Devgan’s New Film Raid 2: ملک میں کرپٹ لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کے درمیان باکس آفس پر اجے دیوگن پھر ڈالیں گے ‘ریڈ’، جانیں ریلیز کی تاریخ

Ajay Devgan New Movie: اجے دیوگن کی ہٹ فلم ‘ریڈ’ کا دھماکہ دار سیکوئل آنے والا ہے۔ فلم سازوں نے اس کی تصدیق کی ہے۔ میکرز نے ‘ریڈ’ کے سیکوئل کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ 2018 کی بلاک بسٹر ‘ریڈ’ کی زبردست کامیابی کے بعد، اجے دیوگن ‘ریڈ 2’ کے لیے ہدایت کار راجکمار گپتا کے ساتھ دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں۔ ابھی تک اجے کے مداح ان کی ‘سنگھم اگین’ کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب ان کی ایک اور فلم کے سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پھر سے ریڈ ڈالنے کوتیار ہیں اجے

اجے دیوگن ایک بار پھر آئی آر ایس افسر ایمے پٹنائک کے کردار میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ‘ریڈ 2’ بھی حقیقی زندگی پر مبنی کہانی ہوگی۔ ممبئی میں ہفتہ سے ‘ریڈ 2’ کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اجے دیوگن، الیانا ڈی کروز، سوربھ شکلا اور امت سیال کی اداکاری والی ‘ریڈ’ کی کہانی نے ناظرین کو تھیٹروں میں اپنی نشستوں پر چپکے بیٹھنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اسے ایک ٹھوس تھرلر فلم سمجھا جاتا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اجے اس بار کس کے گھر پر چھاپہ مارنے والے ہیں۔

شروع ہوئی فلم کی شوٹنگ

اجے دیوگن کی فلم ‘ریڈ’ کا سیکوئل آنے کو ہے۔ فلم کی شوٹنگ سنیچر کے روز سے یعنی 6 جنوری سے ممبئی میں شروع ہو گئی ہے اور اس کی شوٹنگ ممبئی، دہلی، اتر پردیش اور راجستھان میں بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔ ‘ریڈ 2’ کو بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک، ابھیشیک پاٹھک اور کرشنا کمار نے اپنے بینرز ٹی سیریز اور پینوراما اسٹوڈیوز کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑیں: کرشمہ کپور کے پیار میں دیوانے تھے ابھیشیک، بچن فیملی بھی لٹاتا تھا پیار، یہ ویڈیو ہے ثبوت

‘ریڈ 2′ کی ریلیز کی تاریخ

اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہو چکی ہے لیکن اس کے حصہ کی شوٹنگ دہلی، اتر پردیش اور راجستھان کے کئی مقامات پر کی جائے گی۔ اس بار فلم کو صرف راج کمار گپتا ہی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ میکرز پہلے ہی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق کر چکے ہیں اور ‘ریڈ 2’ 15 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Winter Action Plan: دہلی میں آلودگی سے نمٹنے کے لیے ونٹر ایکشن پلان تیار، گاڑیوں پر پابندی سے ورک فرام ہوم تک کئی سخت فیصلے

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے جامع منصوبہ…

20 minutes ago

PM Modi Praises Bhagwat Speech: موہن بھاگوت کی وجے دشمی تقریر کی وزیر اعظم مودی نے کی تعریف، ’پنچ پریورتن‘ کو سماج کے لیے اہم قرار دیا

وزیر اعظم نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے خیالات کا اظہار…

53 minutes ago

HM Amit Shah Punjab visit: وزیر داخلہ امت شاہ کے پنجاب دورے سے سیاسی ہلچل تیز، بی جے پی نے مان حکومت پر اٹھائے سوال

بی جے پی لیڈر ترون چُگ نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے…

2 hours ago

Delhi High Court: وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ریکارڈ عام کرنے کا حکم دہلی ہائی کورٹ نے کر دیا منسوخ

جسٹس امت مہاجن کی سربراہی والی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے 15 اکتوبر…

2 hours ago

Yusuf Pathan: ٹی ایم سی سے بغاوت کے بعد یوسف پٹھان کو گجرات میں بڑا تحفہ، 20 کروڑ روپے کی زمین کا معاملہ حل

بی جے پی کے زیر کنٹرول وڈودرا میونسپل کارپوریشن نے جون 2024 میں یوسف پٹھان…

2 hours ago