-بھارت ایکسپریس
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ تمام لڑکیاں ایک شیلٹرہوم میں رہ رہی تھیں، جوبھوپال میں غیرقانونی طریقے سے چل رہا تھا۔ یہ چلڈرن ہوم پروالیا تھانہ علاقے میں چل رہا تھا۔ جب یہ معاملہ سامنے آیا توپولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آردرج کرلی۔ نیشنل چائلڈ کمیشن نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ نیشنل چائلڈ کمیشن کے چیئرمین پرینک کاننگو نے اس واقعہ پر ریاست کے چیف سکریٹری ویرا رانا کو خط لکھا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ شیلٹرہوم غیر قانونی طورپرچلایا جا رہا تھا۔
شلٹرہوم سے لاپتہ ہونے والی یہ تمام لڑکیاں سیہور، رائسین، چھندواڑہ، مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ اورگجرات، جھارکھنڈ اورراجستھان کی رہائشی تھیں۔ پولیس نے اب اس معاملے میں تفتیش شروع کردی ہے۔
رجسٹر میں 68 لڑکیوں کی انٹری ملی
لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاع پریانک قانون گو کے اچانک معائنہ کے دوران سامنے آئی۔ جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے چلڈرن ہوم میں رجسٹر چیک کیا۔ اس دوران وہاں 68 لڑکیوں کی انٹری ملی، لیکن ان میں سے 26 لڑکیاں لاپتہ تھیں۔ اس کے بعد جب انہوں نے شیلٹرہوم کے ڈائریکٹر انل میتھیو سے لڑکیوں کی گمشدگی کے بارے میں سوال کیا تو وہ صحیح جواب نہیں دے سکے۔ اس کے بعد اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور چیف سکریٹری کو خط لکھ کر 7 دن کے اندررپورٹ طلب کی گئی۔ پولیس ایف آئی آرکے مطابق لڑکیوں کے لیے چلائے جانے والے اس شیلٹرہوم میں بہت سی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ نے کیا جانچ کا مطالبہ
وہیں اس معاملے پر سابق وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ نے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھوپال کے پروالیا تھانہ میں بغیراجازت چلائے جارہے شیلٹر ہوم سے 26 لڑکیوں کے غائب ہونے کا معاملہ میرے علم میں آیا ہے۔ معاملے کی سنگینی اور حساسیت کو دیکھتے ہوئے حکومت سے ازخود نوٹس لینے اورفوری کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…