Categories: Uncategorized

Water around ethanol plant in Ferozepur not fit for drinking: فیروز پور میں ایتھنول پلانٹ کے آس پاس کا پانی پینے کے لائق نہیں: سی پی سی بی کی رپورٹ

پنجاب کے فیروز پور میں ایتھنول پلانٹ کے قریب 29 بورویل سے لیے گئے پانی کے نمونے کی جانچ کی گئی جس میں پایا گیا ہے کہ یہاں کا پانی پینے کے لائق نہیں ہے اور اس میں کافی بدبو بھی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کی ایک رپورٹ میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ نیشنل گرین ٹربیونل کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پانی کے نمونوں میں ٹوٹل ڈسلوڈ سالڈز (ٹی ڈی ایس) بوران اور سلفیٹ حد سے زیادہ پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلانٹ کے اندر واقع دو بورویلوں سے لیے گئے پانی کے نمونوں میں آرسینک، کرومیم، آئرن، مینگنیج، نکیل اور سیسہ سمیت بھاری دھاتو کی مقدار پائی گئی ہے۔ ایک معائنہ کرنے والی ٹیم نے یہ بھی پایا کہ پلانٹ کے احاطے میں سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلو بی) یا پنجاب واٹر ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈبلو آر ڈی اے) سے مبینہ طور پر اجازت لیے بغیر 10 بورویل زیر زمین پانی کے دباؤ کی پیمائش کے لیے 6 پیزو میٹر نصب کیے گئے ہیں۔

سی پی سی بی کی رپورٹ کے مطابق، ان میں سے دو بورویل ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چند میٹر کے فاصلے پر نصب کیے گئے ہیں۔ پلانٹ میں نصب پیزو میٹر اور تین بور ویلوں سے لیے گئے نمونے بھاری دھات کی آلودگی سے پاک پائے گئے ہیں۔ تاہم، ایک ہی پلانٹ کے دو بورویلوں کا پانی بھاری دھاتوں، سی او ڈی (کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ) سے آلودہ پایا گیا۔

سی پی سی بی کی ٹیم نے آلودہ علاقے کا پتا لگانے اور جانچ کرانے کی لیے اور اس مسئلے کے حل کے لیے مناسب قدم اٹھانے کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے جنوری میں اس پلانٹ کے خلاف گاؤں والوں کے احتجاج کے بعد اسے فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

FATF hails India’s financial digital stack: ایف اے ٹی ایف نے مالیاتی تحفظ کیلئے ہندوستان کی جم کر تعریف کی،یوپی آئی کو بتایا سود مند

ہندوستان میں غیر رسمی معیشت میں اہم لین دین نقد میں ہوتا ہے۔ نقد سے…

11 minutes ago

India to touch $7-trn mark by 2031: ہندوستان 2031 تک اوسطاً 6.7 فیصد ترقی کر کے 7 ٹریلین ڈالر کو چھو لے گا

رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی معیشت- درمیانی مدت میں- مالی سال 2025 اور 2031 کے درمیان…

29 minutes ago

Tribal Pride Day 2024: وزیر اعظم مودی نے ‘قبائلی یوم فخر’ پر 6,640 کروڑ روپے کی اسکیموں کا دیا تحفہ ، بہار میں لی خاص سیلفی

بہار کے جموئی ضلع میں منعقدہ ’قبائلی یوم فخر’ کی تقریبات کے دوران، وزیر اعظم…

31 minutes ago

Indian economy to grow at 6.5-7% annual rate: ہندوستانی معیشت اگلے تین مالی سالوں میں7 فیصد کی سالانہ شرح سے ترقی کرے گی:ایس اینڈ پی

ایس اینڈ پی نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے…

38 minutes ago