-بھارت ایکسپریس
وزیراعظم نریندر مودی 28 مئی کو نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کا افتتاح کرنے والے ہیں ،لیکن پی ایم مودی کے ہاتھوں پارلیمنٹ کے افتتاح سے اپوزیشن ناخوش ہے اور یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن کے خیمے سے اب آوازیں تیزی سے اٹھنے لگی ہیں ۔ کانگریس کے سابق صدر اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج ٹوئٹ کرکے اس پورے معاملے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نئے پارلیمانی عمارت کا افتتاح صدرجمہوریہ کو کرنا چاہیے نہ کے وزیراعظم کو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لوک سبھا سکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی 28 مئی کو نئی پارلیمانی عمارت کا افتتاح کریں گے ، چونکہ پارلیمنٹ بلڈنگ کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب وہ آتم نربھر بھارت کی مثال بننے کو تیار ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے اس بیان میں کہیں بھی صدر جمہوریہ کا ذکر نہ ہونے سے اپوزیشن نالاں ہے،چونکہ اپوزیشن کا ماننا ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران بیٹھیں گے اس لئے پی ایم مودی کے بجائے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اس عمارت کا افتتاح ہونا چاہیے۔
راہل گاندھی کے علاوہ اپوزیشن رہنماوں میں راشٹریہ جنتا دل کے راجیہ سبھا رکن منوج کمار جھا اور سی پی آئی رہنما ڈی راجا نے بھی اعتراض درج کیا ہے۔ منوج جھا نے اپنے ٹوئیٹرپوسٹ میں لکھا ہے کہ کیا نئے پارلیمنٹ بلڈنگ کا افتتاح صدرہند کو نہیں کرنا چاہیے،یہ میں آپ کے اوپر چھوڑتا ہوں۔ منوج جھا نے اپنے ٹوئیٹ میں راشٹر پتی بھون کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ میں ان پر چھوڑ رہا ہوں،جئے ہند۔
ادھر سی پی آئی رہنما ڈی راجا نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودپرستی اور کیمروں کا جنون جب سر چڑھ کربولتا ہے تو شائستگی اور اصول پیچھے چھوٹ جاتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم ریاست کے ایگزیکٹو آرگن کی قیادت کرتے ہیں اور پارلیمنٹ قانون ساز ادارہ ہے۔ مناسب ہوتا کہ صدرجمہوریہ دروپدی مرموریاستوں کی نگراں کے بطور نئی پارلیمنٹ کا افتتاح کرتیں۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی پی ایم مودی کے پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کرنے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی ایگزیکیٹیو کے سربراہ ہیں، مقننہ کے نہیں۔ ہمارے پاس اختیارات کی علیحدگی ہے ۔ معزز لوک سبھا اسپیکراور راجیہ سبھا کے چیئرمین اس کا افتتاح کر سکتے تھے۔ یہ عوام کے پیسے سے بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم کیوں ایسا سلوک کر رہے ہیں جیسے ان کے دوستوں نے اپنے پرائیویٹ فنڈز سے اسپانسر کیا ہو؟
واضح رہے کہ پی ایم مودی نئے پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح ہندتوانظریے کے سربراہ وی ڈی ساورکر کی سالگرہ کے موقع پر کرنے والے ہیں جس پر اپوزیشن پہلے سے ہی سوال اٹھارہی ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا رکن جئے رام رمیش نے اس پر سخت تبصرہ کیا ہے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…