Categories: Uncategorized

PM Modi on Good Friday: ’’یہ دن ہمیں مہربان، ہمدرد اور ہمیشہ فراخ دل رہنے کی ترغیب دیتا ہے‘‘ وزیر اعظم مودی نے ’’گڈ فرائیڈے‘‘ پر ہم وطنوں کو دی مبارکباد

آج گڈ فرائیڈے ہے۔ گڈ فرائیڈے عیسائیت کے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ عیسائیوں کے مطابق یسوع مسیح کو اسی دن مصلوب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں کو امن، ہمدردی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں یسوع مسیح کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’گڈ فرائیڈے کے موقع پر ہم یسوع مسیح کی قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں مہربان، ہمدرد اور ہمیشہ فراخ دل ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ امن اور اتحاد کا جذبہ ہمیشہ قائم رہے۔‘‘

نتیش کمار نے بھی دی مبارکباد

اس موقع پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’گڈ فرائیڈے کے موقع پر یسوع مسیح کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے میں انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔ اپنی زندگی اور قربانی کے ذریعے یسوع مسیح نے پوری انسانیت کو محبت، مہربانی اور ہمدردی کا پیغام دیا۔ ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر پورے انسانی معاشرے کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔‘‘

دیگر سیاسی لیڈران نے بھی یسوع مسیح کو یاد کیا

دریں اثنا دیگر سیاسی لیڈران نے بھی اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے گڈ فرائیڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا ’’رحم، درگزر، قربانی اور ہمدردی کا جوہر ہمارے اعمال کو متاثر کرتا رہے، آئیے ہم انسانیت، مہربانی اور امن کی اقدار کو اپنائیں۔‘‘ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے انسٹاگرام پر لکھا ’’یہ گڈ فرائیڈے ہر دل کو ہمدردی، مہربانی اور محبت سے بھر دے اور سب کے لیے امن لائے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’یہ مبارک دن ہم سب کو یاد دلائے کہ خداوند یسوع نے ہمیں محبت، ہمدردی اور معافی کی طاقت پر کبھی بھی اعتماد نہ کھونے کی تعلیم دی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Cyclone Murasu: آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرایا سمندری طوفان موراسو، ٹرینیں اور پروازیں منسوخ، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں شدید…

58 minutes ago

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

2 hours ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

2 hours ago