بین الاقوامی

Trump administration has put foreign students in trouble: بیرون ملکی طلبا کو ٹرمپ حکومت نے مشکل میں ڈالا، ویزا اور لیگل اسٹیٹس ختم، ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد بڑی تعداد میں طلبا کے لیے ڈٹینشن اور ڈیپورٹیشن کا خطرہ بڑھ گیا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی نے بیرون ملکی طلبا کے لیے پریشانیاں کھڑی کر دی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت ٹرمپ حکومت نے گزشتہ کچھ ہفتوں میں ہی 1000 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے رد کر دیے ہیں۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد بڑی تعداد میں طلبا کے لیے ڈٹینشن اور ڈیپورٹیشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 160 کالج اور یونیورسٹیز کے کم از کم 1024 طلبا کا ویزا رد کیا گیا ہے، یا پھر طلبا کا لیگل اسٹیٹس ختم کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے بغیر کسی واضح سبب کے طلبا کا اسٹیٹس بدل دیا

ٹرمپ حکومت کی نئی پالیسی نے ان طلبا کے لیے پریشانیاں بڑھا دی ہیں، جو پہلے سے ہی امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ کئی طلبا نے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے خلاف مقدمے بھی دائر کر دیے ہیں، جس میں ان کا کہنا ہے کہ انھیں صحیح طریقۂ کار سے محروم کیا گیا اور ان کے ویزے رد کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ کچھ طلبا کا دعویٰ ہے کہ انتظامیہ نے بغیر کسی واضح سبب کے ان کا اسٹیٹس بدل دیا۔ اس طرح کے معاملے ہاورڈ، اسٹین فورڈ، میری لینڈ یونیورسٹی اور اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی جیسے مقبول تعلیمی ادارے میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

ہاورڈ یونیورسٹی کی 2.3 بلین ڈالر مالی امداد پر روک لگائی جا چکی ہے

ٹرمپ حکومت نے امریکی یونیورسٹیز کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ طلبا کی فعالیت کو کم کرنے کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ان کی مالی مدد روک دی جائے گی۔ ہاورڈ یونیورسٹی کو پہلے ہی 2.3 بلین ڈالر کی فیڈرل مالی امداد پر روک لگائی جا چکی ہے، لیکن یونیورسٹی نے حکومت کے ان احکامات کی مخالفت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم کی اہم وجہ 2018 میں کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا کارکن محمود خلیل کی گرفتاری کے بعد اٹھی فکر ہے۔ ٹرمپ حکومت نے اس تعلق سے کہا تھا کہ یہ اس کا حق ہے کہ وہ ’یہودی مخالف‘ مظاہروں میں حصہ لینے والے غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کر سکتا ہے۔ کچھ یونیورسٹیوں کا کہنا ہے کہ بیرون ملکی طلبا کو معمولی احتجاج کے لیے بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ قبل میں ایسا ہوتا آیا ہے کہ جب کسی طالب علم کا ویزا رد کیا جاتا تھا تو وہ امریکہ میں رہ کر اپنی تعلیم مکمل کر سکتا تھا، جب تک کہ وہ ملک چھوڑنے کا فیصلہ نہیں لیتا۔ لیکن اب ویزا رد ہونے پر طلبا کو فیڈرل آفیشیل جیسے کہ آئی سی ای (امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ) کے ذریعہ حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ اس تبدیلی سے طلبا میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ وہ یہ بھی سمجھ نہیں پا رہے کہ ان کا ویزا کیوں رد کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

5 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

6 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

7 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

7 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

8 hours ago