نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پیر کو نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور نیپال کے درمیان دیرینہ دوستی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر گفتگو کی۔ نیپال کی وزارت خارجہ کے مطابق، بالیندر شاہ اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے سے متعلق اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہندوستان اور نیپال کے تعلقات کی مضبوط بنیاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا مشترکہ تہذیبی ورثہ اور عوام کے درمیان گہرے روابط اس منفرد رشتے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی کے ساتھ بھی ہوئی اہم بات چیت
اس سے پہلے بالیندر شاہ نے حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، رابطہ کاری، سرحدی انتظام، تعلیم، ثقافت اور ترقیاتی شراکت داری سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ بالیندر شاہ نے اگست 2026 میں بھوٹے کوشی اور تریشولی ندیوں کے طاس علاقوں میں آنے والے اچانک سیلاب کے بعد ہندوستان کی جانب سے فراہم کی گئی انسانی اور تکنیکی مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں لیڈروں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، آفات کے انتظام، کھیل، نئے کاروباری اداروں، ڈیجیٹل خدمات، خلائی شعبے اور اختراع کے میدان میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
’ترقی یافتہ بھارت اور خوشحال نیپال‘ کے مشترکہ وژن کو منظوری
دونوں وزرائے اعظم نے ’ترقی یافتہ بھارت اور خوشحال نیپال کے لیے مشترکہ وژن‘ کو اپنایا۔ اس دستاویز میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مستقبل پر مرکوز شراکت داری کے لیے ایک روڈ میپ پیش کیا گیا ہے۔اس ملاقات میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، خارجہ سکریٹری وکرم مصری اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سمیت کئی سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت
ملاقاتوں سے قبل بالیندر شاہ نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔ اس کے علاوہ راشٹرپتی بھون میں ان کا رسمی استقبال کیا گیا، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا خیرمقدم کیا۔بالیندر شاہ اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے نئی دہلی پہنچے تھے۔ ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جتن پرسادا نے ان کا استقبال کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اس پروگرام کی میزبانی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے کی۔ دہلی کی…
وزیراعظم مودی اور نیپال کے وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…
بسلری انٹرنیشنل کے مالک معروف صنعت کار رمیش چوہان ہیں۔ ان کی بیٹی جینتی چوہان…
نیپال کے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ وژن دستاویز اور مشترکہ پریس…
ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگوں سے…
انکتا بھنڈاری معاملے میں سابق رکن اسمبلی سریش راٹھور کو سی بی آئی نے نوٹس…