Uncategorized

Scorching heat: قومی راجدھانی دہلی میں گرمی بھری لونے لوگوں کی مشکلات میں پہلے سے زیادہ اضافہ کیا

 Scorching heat: ومی راجدھانی دہلی میں گرمی بھری لونے لوگوں کی مشکلات میں پہلے سے زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ اب صبح کے درجہ حرارت نے بھی لوگوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے۔ دن کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے اوپر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اب تو  تیز گرمی کی لہر کے آثار ظاہر ہونے  لگے ہیں۔ گرمی کی لہر کے باعث عوام کی مشکلات میں دن بھر اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگوں نے دوپہر کے وقت گھروں سے باہر نکلنا کم کر دیا ہے۔ ماہرین موسمیات اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دن کے وقت گھر سے کم باہر نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، اتوار کو صبح کا درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے زیادہ اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ دن کا موسم صاف رہے گا۔ آج درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر ملک کے دارالحکومت میں گرمی نے اپنا سخت رویہ دکھانا شروع کر دیا ہے۔

یوپی میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ گھر سے باہر نکلنے سے بھی کترانے لگے  ہیں۔ دوسری طرف یوپی کے غازی آباد میں منگل یعنی 18 اپریل کو موسم کافی گرم ہو رہا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیشن گوئی کے مطابق، غازی آباد میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ جہاں چند روز قبل تک بادلوں کے اثر سے لوگوں کو راحت مل رہی تھی وہیں اب موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث لوگوں کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ اپریل کے مہینے میں ہی لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی نے یہ اندازہ ظاہر کیا

انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کی پیشن گوئی کے مطابق، 18 اور 19 اپریل کو بھی اسی طرح کے موسمی حالات اتر پردیش میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کا یہ بھی اندازہ ہے کہ مغربی ہمالیہ کے علاقے میں ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ اس کی وجہ سے اتراکھنڈ سمیت ملک کے شمال مغربی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی ژالہ باری کی پیش گوئی ظاہر کی جا رہی ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

6 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago