قومی

Maharashtra Politics: اجیت پورا نے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو کیا مسترد، کہا- این سی پی میں ہوں، این سی پی میں ہی رہوں گا

Maharashtra Politics: این سی پی لیڈر اجیت پوار کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ اس درمیان اب انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے وال پیپر سے پارٹی کا پرچم بھی ہٹا دیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے خود ابھی ان قیاس آرائیوں سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اتنا طے ہے کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر سے ہلچل تیز ہوسکتی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اراکین اسمبلی کی ایک میٹنگ بلائی تھی۔ یہاں تک کہ وہ این سی پی سربراہ شرد پوار اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کی پنے میں ایک ریلی میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے۔

بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں سے متعلق اب خود اجیت پوار نے بیان جاری کردیا ہے۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی سبھی خبروں کو صرف ایک افواہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جو خبر دکھائی جا رہی ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے کسی رکن اسمبلی کا دستخط نہیں لیا ہے۔ سبھی این سی پی میں ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ کچھ اراکین اسمبلی اپنے حلقے یا اپنے کام کے لئے ملنے آتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کسی اور وجہ سے آئے۔

سنجے راؤت پر بھی کی تنقید

این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے اس دوران شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) گروپ کے لیڈر سنجے راؤت پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’ان کی پارٹی جو باتیں ہیں وہ اپنے ترجمان میں لکھیں… ہماری پارٹی میں کیا ہو رہا ہے، کیا نہیں ہو رہا ہے، اسے لکھنے کی کیا ضرورت ہے۔‘

جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں افواہ: پوار

مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ ایسی خبروں سے کارکنان کے دل میں خوف پیدا ہوتا ہے۔ شرد پوار کی قیادت میں ہم سب ساتھ ہیں۔ جان بوجھ کر ایسی خبروں کو پھیلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں بے وقت بارش، مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے پھیلائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Maharashtra Politics: مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز، این سی پی لیڈر اجیت پوار نے بی جے پی کے ساتھ جانے کا خاکہ تیار کیا

شرد پوار نے کیا کہا؟

بھتیجے اجیت پوار کی بغاوت کی قیاس آرائیوں کے درمیان طرح طرح کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ ان سب قیاس آرائیوں کے درمیان پیر کے روز (17 اپریل) کو این سی پی سربراہ شرد پوار کا بھی ایک بیان سامنے آیا تھا۔ اجیت پوار کی مبینہ بغاوت کی قیاس آرائیوں کے درمیان اجیت پوار نے کہا تھا کہ اجیت پوار الیکشن سے متعلق کاموں میں مصروف ہیں۔ یہ ساری باتیں صرف میڈیا میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی کے سبھی 54 اراکین اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں۔ شرد پوار نے میڈیا سے کہا کہ یہ جو قیاس آرائی ہو رہی ہے، یہ صرف آپ لوگوں کے دل میں قیاس آرائی ہے۔ یہ ساری باتیں غلط ہیں۔ اجیت پوار نے کوئی بھی میٹنگ نہیں بلائی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bulldozer Action Case: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اپوزیشن نے کیا خیرمقدم، جانئے کس نے کیا کہا؟

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔…

3 hours ago

Bulldozer Action Case: مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا خوش آئند، سالسٹر جنرل نے اٹھایا سوال

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور…

3 hours ago

The International Fentanyl Conundrum: بڑھتا ہوا فینٹینیل بحران: ایک عالمی ایمرجنسی

افسوس کی بات یہ ہے کہ فینٹینیل کو منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں ایک…

5 hours ago

Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

لبنان میں سلسلہ وار پیجر دھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو…

5 hours ago

Bulldozer Action Case: بلڈورزکارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک، مولانا ارشدمدنی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے آج کی قانونی پیش رفت پراپنے ردعمل کا…

6 hours ago