Categories: Uncategorized

Shahrukh Khan Meets Qatar PM: شاہ رخ خان پہنچے قطر، وزیر اعظم نے کیا استقبال، سوشل میڈیا یوزرس نے کہا- انہیں سپر اسٹار مت کہئے وہ…

بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان ان دنوں پھرسے سرخیوں میں ہیں۔ دراصل، شاہ رخ خان ان دنوں قطر کے دورہ پرہیں، جہاں انہوں نے کئی ایونٹ میں حصہ لیا۔ اب جب کنگ خان کسی ایونٹ میں ہیں، تو وہاں سے تصاویر اورویڈیوز وائرل ہونا تولازمی ہے۔ جی ہاں، سوشل میڈیا پرشاہ رخ خان کی تصاویر اورویڈیو جم کروائرل ہو رہی ہے۔ ان تصاویر پرفینس جم کرپیار لٹاتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے لوٹا فینس کا دل

سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ قطرکے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جسیم الثانی اور کنگ خان یعنی شاہ رخ خان ایک ساتھ نظرآرہے ہیں۔ قطر کے وزیراعظم بالی ووڈ کے بادشاہ کا استقبال کر رہے ہیں۔ تصویر کو دیکھ کرایسا لگ رہا ہے کہ دونوں آپس میں کچھ باتیں کر رہے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ خان بلو جیکٹ اور وہائٹ شرٹ میں بہت خوبصورت لگ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پرسامنے آئی تصاویر

واضح رہے کہ اس تصویر کو نام کے ایکس (ٹوئٹر) اکاونٹ پرشیئرکیا گیا ہے۔ تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان کا استقبال کرتے ہوئے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جسیم الثانی۔ شاہ رخ خان اے ایف سی فائنل میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔ دنیا کے سب سے بڑے اسٹار @iamsrk۔

یوزرس دے رہے ہیں ردعمل

اتنا ہی نہیں بلکہ کنگ خان کی ایک اورتصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے، جس میں شاہ رخ خان قطر میں اے ایف سی ایشین کپ فائنل میں فیفا صدر جیانی انفینٹینو کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پرجم کروائرل ہو رہا ہے، جس میں بات چیت کرتے ہوئے اور پوز دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ وہیں اب سوشل میڈیا پر یہ تصاویر اور ویڈیو جم کروائرل ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی فینس بھی اس پراپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے اس پرلکھا کہ انہیں سپراسٹارمت کہئے، وہ میگا اسٹار ہیں۔ دوسرے یوزرس نے لکھا کہ کنگ خان گلوبل اسٹار ہیں۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ شاہ رخ خان کا اپنا سویگ ہے۔

باکس آفس پر بھی کنگ خان کا جلوہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال کنگ خان نے باکس آفس پراپنا جلوہ قائم رکھا۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی کھڑکی کو لوٹنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ اپنی فلموں سے شاہ رخ خان ہمیشہ ہی دھماکہ کرتے ہیں اور فینس کو بھی ایس آرکے کی فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ شاہ رخ خان کی بڑی فین فائلوئنگ اورلوگوں میں ان کے لئے بے شمارپیار ہی انہیں بادشاہ بناتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

54 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago