Karnataka Government Formation: کانگریس لیڈر راہل گاندی ملکا رجن کھڑگے کی رہائش گاہ سے نکل چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ تقریبا آدھے گھنٹے تک ملکا رجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر رہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں سی ایم پر غورفکر چل ہا ہے ۔
کرناٹک میں جیت کے بعد سی ایم کے نام پر دہلی میں غوروفکر جاری ہے۔ پارٹی صدرملکارجن کھڑگے کے گھر پر میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ڈی کے شیوکمار بھی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ جب کہ سدارامیا نے کل سے دہلی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق سی ایم سدارامیا دونوں ہی وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے مضبوط دعوی داری پیش کررہیں ہیں۔ ایسے میں کس کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔ اس کو لے کر کانگریس میں کشمکش جاری ہے۔ دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر پیر کی رات تک بات چیت کے کئی دور ہوئے، لیکن یہ بے نتیجہ رہی۔
دوسری طرف ڈی کے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش نے کہا، ہم نے شیوکمار کی قیادت میں الیکشن جیتا ہے۔ صرف ریاستی صدر کو ہی وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ لیکن دیکھتے ہیں کہ ہائی کمان کیا کہتا ہے۔
نیوز چینل سے بات چیت میں جب ڈی کے شیوکمار سے پوچھا گیا کہ کیا چھتیس گڑھ اور راجستھان جیسی صورتحال کرناٹک میں ہوسکتی ہے۔ شیوکمار نے کہا، یہاں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ یہی نہیں، جب شیوکمار سے ان کے خلاف درج کیس کے بارے میں سوال کیا گیا تو ڈی کے شیوکمار نے کہا، آپ جتنے طاقتور ہوں گے، اتنے ہی آپ کے دشمن ہیں۔ میں نے اپنے بیٹے کو قانون کی تعلیم حاصل کرنے کو کہا ہے تاکہ وہ میرے خلاف درج مقدمے میں میری نمائندگی کر سکے۔
میٹنگ کے بعد کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سرجے والا نے کہا کہ پارٹی جلد بازی میں نہیں ہے اور ریاستی رہنماؤں کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سرجے والا نے بتایا کہ مبصرین نے اپنی رپورٹ کھڑگے کو سونپ دی ہے۔ ہم سدارامیا اور شیوکمار سمیت تمام سینئر ریاستی لیڈروں سے بات چیت کریں گے اور پھر کانگریس صدر کی طرف سے کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…