Categories: Uncategorized

CBI Raids: بہار میں آر جے ڈی ایم ایل اے کرن دیوی کے  ٹھکانو ں پر  سی بی آئی کا چھاپہ، لالو یادو کے قریبی

CBI Raids: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بہار میں ایک بار پھر چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔ سی بی آئی کی ٹیم نے دہلی سے بہار تک تقریباً 9 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نوکری کے لیے زمین کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کو کئی ریاستوں میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ایم ایل اے کرن دیوی اور راجیہ سبھا ممبر پریم کے متعلقہ مقامات پر چھاپے مارے جا
رہے ہیں۔

آر جے ڈی ایم ایل کرن دیوی اور ان کےشوہر بالو کاروباری ، سابق ایم ایل اے ارون یادو لالو کے خاندان کے بے حد قریبی رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ہی سی بی آئی کی ٹیم کرن دیوی کے گھر پہنچ گئی ۔ چھاپے ماری کی کارروائی چل رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بہار کے پٹنہ میں کرن دیوی اور ان کے شوہر ارون سنگھ کے گروگرام، ریواڑی، نوئیڈا اور دہلی میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی میں پریم چند گپتا کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

یہ مقدمہ 2004 سے 2009 کے درمیان ریلوے کے وزیر رہنے کے دوران آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے ذریعہ مبینہ طور پر تحفے میں دی گئی یا فروخت کی گئی زمین کے بدلے ریلوے میں کی گئی تقرریوں سے متعلق ہے۔ یہ تقرریاں سینٹرل ریلوے میں بھرتی کے قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئیں۔ یہ الزام ہے کہ تقرری کے لیے کوئی اشتہار یا پبلک نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، لیکن پٹنہ کے کچھ رہائشیوں کو ممبئی، جبل پور، کولکتہ، جے پور اور حاجی پور میں واقع مختلف زونل ریلوے میں متبادل کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

22 minutes ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

1 hour ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

2 hours ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

2 hours ago