جموں وکشمیر میں جی-20 کی میٹنگ سے پہلے فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے 270 کلو میٹر لمبے جموں وکشمیر قومی شاہراہ پر منگل کے روز سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جی-20 کے سیاحتی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ 22 سے 24 مئی تک سری نگر میں منعقد ہوگی۔
افسران نے بتایا کہ بریگیڈیئر سطح کے ایک افسرنے رامبن میں پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی اور شاہراہ کے آس پاس سیکورٹی نظام کا جائزہ لیا۔ یہ شاہراہ کشمیرکو پورے سال باقی ملک سے جوڑنے والا واحد راستہ ہے۔
فوج کی جموں واقع وہائٹ نائٹ کور نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا کہ ہندوستانی فوج اور سیکورٹی ایجنسیون نے رامبن میں منظم طریقے سے سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ سے پہلے یا اس کے دوران دہشت گردوں کو کسی طرح کے حملے کی سازش کے بارے میں خفیہ اطلاع کے بعد جموں وکشمیر میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ افسران کے مطابق، سرحدوں پر دراندازی مخالف ڈھانچہ تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور دیگر اہم اداروں میں سیکورٹی مضبوط کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہوں، اہم شہروں اور قصبوں میں کسی بھی طرح کی دہشت گردانہ حملے کی کوشش کو ناکام کرنے کے لئے مزید جانچ چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ افسران نے کہا کہ بین الاقوامی سرحدوں اور کنٹرول لائن پر فوج، بارڈر سیکورٹی فورسیز، پولیس اور سی آرپی ایف کے ساتھ ہی گاؤں کی دفاعی کمیٹیوں کے لئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جی-20 کی میٹنگ سے پہلے سری نگر میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں شہر کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔ 70 سالوں بعد پہلی بار منعقد ہونے جارہے اس انٹرنیشنل سمٹ سے متعلق کشمیر کے لوگوں میں کافی جذبہ ہے اور وہ بڑھ چڑھ کراس میں حصہ لے رہے ہیں۔ انتظامی سطح پر ساری تیاریاں تقریباً آخری دور میں ہیں جبکہ سڑکوں کی مرمت سے لے کر دیگر کام بھی تقریباً پورے ہونے کی سمت میں ہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…