Uncategorized

Sudarshan Setu سدرشن سیتو ملک کو وقف کریں گے پی ایم مودی، جانیں کیا ہے اس کی خصوصیات ؟

وزیر اعظم نریندر مودی کل گجرات کے بیٹ دوارکا میں واقع سدرشن سیتو پل کا افتتاح کریں گے۔ اس پل کی تعمیر پر 980 کروڑ روپے کی قیمت آئی ہے۔ اس پل کی کل لمبائی 2.3 کلومیٹر ہے۔ اس کے علاوہ اس پل پر 2.45 کلومیٹراپروچ روڈ اور پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہی نہیں اس پل پر بنے ہوئے خم دار پائلنز اس پل کو حیرت انگیز بنا دیتے ہیں۔

سدرشن سیتو اوکھا کو بیٹ دوارکا سے جوڑے گا۔ اس سے بیٹ دوارکا جانے والے یاتریوں کو سہولت ملے گی۔ قبل ازیں خراب موسم کی وجہ سے عقیدت مندوں کو  بیٹ دوارکا جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ایسے میں اس پل کی تعمیر سے عقیدت مندوں کو اب مایوس نہیں ہونا پڑے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ایم مودی کل گجرات میں 4 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور افتتاح کریں گے۔

شری کرشن بیٹ دوارکا میں نیواس کرتے ہیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ سدرشن سیتو پی ایم مودی کا ڈریم پروجیکٹ ہے۔ دوارکا ضلع میں کل 21 جزیرے ہیں۔ اس میں سے صرف بیت دوارکا پر  لوگ رہتے ہیں۔ یہاں 12 ہزار سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔ پورانیک عقائد کے مطابق شری کرشن صرف بیت دوارکا میں نیواس کرتے ہیں۔ یہاں ہنومان جی اور ان کے بیٹے مکردھوج کا مندر بھی ہے۔ جو پوری دنیا  میں واحد مندر ہے۔ برسوں سے عقید ت مند کشتیوں کے ذریعے بیت دوارکا جاتے تھے۔

سدرشن سیتو  کے علاوہ پی ایم مودی راجکوٹ ایمس کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ کل 5 نئے ایمس کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ یہی نہیں، پی ایم جام نگر، دوارکا، پوربندر اضلاع میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

57 mins ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago