بھارت ایکسپریس۔
Haryana Head Constable Murder Case: دہلی کی جنک پوری پولیس نے ہریانہ میں ہیڈ کانسٹبل کے قتل معاملے میں فرارچل رہے ملزم ارون عرف کنہیا عرف چورا ولد سیوا رام کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے ایک دیسی پستول اوردوزندہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔
جانکاری کے مطابق، 22 فروری کو جنک سنیما کے پاس ایس ایچ او یشپال اوراے سی پی راجوری گارڈن کی قیادت میں ایک ٹیم روٹین چیکنگ کررہی تھی۔ اس دوران ٹیم کو ایک مشتبہ نظرآیا تواسے روکنے کا اشارہ کیا، لیکن موقع دیکھ کروہ فرار ہونے لگا۔ اس کے بعد وہاں موجود ہیڈ کانسٹبل نریش، پروین اوررام کیش نے مستعدی دکھاتے ہوئے ملزم کا پیچھا کرکے اسے دبوچ لیا۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر روک کرپوچھ گچھ کی
پولیس کی ٹیم نے پکڑکرنوجوان کی تلاشی لی تواس کے پاس سے دو دیسی پستول اور 2 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ تھانے لے جاکرسختی سے پوچھ گچھ کے بعد اس نے قبول کیا کہ اس نے 2 ساتھیوں سندیپ اور انمول کے ساتھ مل کر12 فروری کوہریانہ کے سونی پت میں ہیڈ کانسٹبل کا قتل کرکے ان کی کارلوٹ لی اور فرار ہوگئے۔
کیا ہے پورا معاملہ
جانکاری کے مطابق، روہت کے جسیا گاؤں کے باشندہ پرمود موہانا تھانہ میں بطور ہیڈ کانسٹبل تعینات تھے۔ وہ پیرکی رات 11 بجے اپنی کارمیں سوار ہوکر موہانا تھانے سے گھرکے لئے نکلے تھے۔ اس کے بعد ان کی لاش رات میں ساڑھے 12 بجے موہانا واقع روکھی گاؤں میں ایک دوکان کے پاس ملی تھی۔ ان کے سینے میں گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ معاملے میں ابھی تک ہریانہ ایس ٹی ایف ایک ملزم سندیپ کو تصادم کے بعد پکڑچکی ہے۔ وہیں تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…