Categories: Uncategorized

Meta Down:میٹا سرور ڈاؤن؛ فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈ اکاؤنٹس خود لاگ آؤٹ ، یوزر ہورہے ہیں پریشان

میٹا کا سرور منگل کی شام کو ڈاؤن ہو گیا۔ اس دوران فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈ کے صارفین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کا اثر ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا۔ اس دوران صارف کا اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہو گیا۔ اس کے بعد انہیں لاگ ان کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ لوگ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں گے تو ان کے میل پر OTP بھیج دیا جائے گا، لیکن ذاتی تفصیلات بھی غلط دکھائی دے رہی ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق یہ مسئلہ رات 8.30 بجے کے بعد شروع ہوا اور اب تک جاری ہے۔ کمپنی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم کچھ آئی فون صارفین کو اس مسئلے کا سامنا نہیں ہے۔

اس دوران لوگ میٹا کے مالک مارک زکر برگ سے مزے لینے میں پیچھے نہ رہے۔ لوگوں نےمارک زکر برگ کی مورف شدہ تصویر شیئر کی۔ اس میں زکربرگ تار کاٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ میٹا کمپنی کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام  ڈاؤن ہوا ہے۔ فیس بک پر لوگوں کو پریشانی ہورہی ہے۔

فیس بک اور انسٹاگرام کے اچانک ڈاؤن ہونے سے لاکھوں یوزر پریشان ہیں۔ #facebookdown نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ٹرینڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔ صارفین اپنی شکایات کے ساتھ اس حوالے سے مضحکہ خیز ردعمل بھی دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

2 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

3 hours ago