Categories: Uncategorized

Rajasthan Lok Sabha Elections 2024: کیا سچن پائلٹ لڑیں گے لوک سبھا الیکشن؟ بہت جلد سی ای سی کا اجلاس ہونے والا ہے، جس کے بعد سب کچھ سامنے آئے گا

  بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔جب کہ اب سب کو کانگریس کی فہرست کا انتظار ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امیدواروں کی فہرست کے بارے میں کانگریس کے سینئر لیڈر سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ کانگریس جلد ہی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے خود الیکشن لڑنے کے بارے میں بھی جواب دیا۔

جب سچن پائلٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بار الیکشن لڑیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ سنٹرل الیکشن کمیٹی فیصلہ کرتی ہے کہ کس کو الیکشن لڑنا چاہیے اور کس کو نہیں۔

سچن پائلٹ نے کہا، “ہماری اچھی میٹنگ رہی ہے۔ ہم ریاستوں کے لیے اپنے ناموں کو مسلسل حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ہم 7 مارچ کو سی ای سی کی میٹنگ کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ ہم بڑی تعداد میں ناموں کا اعلان کریں گے کیونکہ انتخابات زیادہ دور نہیں ہیں۔ہاں  راجستھان کے حوالے سے بھی اچھی میٹنگ  ہوئی ہے اور وہاں ہمارے حق میں ماحول بن رہا ہے۔

سچن پائلٹ نے کہا، “ہم  لوگ  چارہے ہیں کہ ہماری تیاری  مکمل رہے۔ کانگریس کارکن پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم  لو گ انڈیااتحاد کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ہم نے مختلف ریاستوں میں کچھ سیٹوں کو حتمی شکل دی ہے اور باقی ریاستوں میں  ہم بہت جلدی ہی  سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دیں گے۔.”

الیکشن لڑنے کے حوالے سے پائلٹ کا کہنا تھا کہ کون الیکشن لڑے گا اس کا فیصلہ سینٹرل الیکشن کمیٹی کرتی ہے اور بہت جلد سی ای سی کا اجلاس ہونے والا ہے۔ جس کے بعد سب کچھ سامنے آئے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago