ایم سی ڈی الیکشن میں آپ کی کامیابی پر منیش سسودیا نے دہلی والوں کومبار ک باد پیش کی۔ آپ کے سینئر لیڈر اوردہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوئٹ کر دہلی والوںکو جیت کی مبارک باد پیش کی۔
منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی ایم سی ڈی الیکشن میں عام آدمی پارٹی پر بھروسہ کرنے کےلئے دہلی کی عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔۔دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے نیگیٹیو پارٹی کو شکست دے کر دہلی کی عوام نے کٹر
ایماندار اور کام کرنے والی پارٹی کوجیت دلائی ہے۔ ہماے لئے یہ صرف جیت نہیں بلکہ بڑی ذمہ داری ہے۔آپ کو حاصل ہوئی اکثریت ، دہلی ایم سی ڈی میں ختم ہوئی بی جے پی کی حکومت ۔ آپ نے اکثریت کا ڈیٹا پار کرتے ہوئے 126سیٹیوں پر آپ کا لہرایا پرچم ہے۔ جب کہ بی جے پی نے 97سیٹیں حاصل کی اور دوسری جانب کانگریس نے 7سیٹیں حاصل کی ۔
بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لگاتار چوتھی بار بھی اتنی سیٹیں بی جے پی کو دے کر جو دہلی کی عوام نے اعتماد دکھایا ہے۔
ان سبھی بھائی بہنوں اور ورکروں کا شکریہ ۔
دہلی میں 4 دسمبر کو ہوئے انتخابات میں 50.48 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس الیکشن میں 1,349 امیدوار میدان میں ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے ووٹوں کی گنتی بدھ کی صبح 8 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 42 مراکز پر شروع ہوئی۔ کل 1349 امیدوار میدان میں ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…