Categories: Uncategorized

Jimmy Carter Death: سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سابق امریکی صدر جمی کارٹر  کا انتقال اتوار کی دوپہر جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا۔ان کی عمر 100 برس تھی۔ جارجیا کے مونگ پھلی کے کاشتکار جمی کارٹرامریکا کے39 ویں صدر تھے۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔انہوں نے 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔
سابق صدر کے بیٹے چپ کارٹر نے کہا۔”میرے والد ایک ہیرو تھے، نہ صرف میرے لیے بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے جو امن، انسانی حقوق اور بے لوث محبت پر یقین رکھتے ہیں،”

بحیثیت صدرجمی کارٹر خراب معیشت اور ایران یرغمالی بحران سے نمبرد آزما رہے، انہوں نے اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کے لیے ثالثی کی۔

یہی وجہ تھی کہ جمی کارٹر کو 2002 میں امن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جمی کارٹر پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 سالہ زندگی پائی۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن  نے سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔

جمی کارٹر کی انتقال  پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہا؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمی کارٹر کے انتقال پر سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ میں نے ابھی صدر جمی کارٹر کے انتقال کی خبر سنی۔ صدر کے طور پر جمی کو جن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا وہ ہمارے ملک کے لیے ایک نازک وقت تھا۔ انہوں نے تمام امریکیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے سب کچھ کیا۔ ہم سب ان کے شکر گزار ہیں۔ میلانیا اور میں اس مشکل وقت میں کارٹر فیملی اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Hush Money Case: حلف سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو  لگا جھٹکا، ہش منی کیس میں 10 جنوری کو سزا سنائے جانے کا امکان

20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف  لیں گے۔…

44 minutes ago

Digital Personal Data Protection Rules: ہندوستان نے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا سیکیورٹی رولز کا مسودہ جاری کیا، جانئے اب کیا ہوں گی تبدیلیاں

یہ قدم ہندوستان میں ڈیٹا سیکورٹی فریم ورک کو مضبوط بنانے اور صارفین کے حقوق…

11 hours ago

MEA Slams US News Reports: ’زبردست دشمنی…‘،  محمد معزو کے خلاف سازش کی رپورٹ پر ہندوستان نے کی امریکی میڈیا کی سرزنش

رندھیر جیسوال کا یہ ردعمل ایک ایسے وقت میں آیا جب وزیر خارجہ ایس جے…

12 hours ago