سیاست

Punjab Bandh: آج 10 گھنٹے بند رہے گا پنجاب ،سڑکیں جام، ریلوے ٹریک پر مظاہرین، پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی

کسان تنظیموں نے ہریانہ اورپنجاب کے کسانوں کے ساتھ مل کر 30 دسمبر کو پنجاب میں بند کا اعلان کیا ہے اوراس دوران صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ریاست میں ایمرجنسی خدمات کے علاوہ ہر چیز بند رہے گی۔

 وہیں کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کا انشن 35 دنوں سے جاری ہے۔ کھنوری میں کسان رہنماؤں نے کہا کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھنے کے لیے گاندھیائی طریقے پرچل رہے ہیں اوریہ فیصلہ حکومت کوکرنا ہے کہ وہ ان کے رہنما کو ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  صبح 7 بجےکسانوں نے پنجاب کے موہالی میں ایروسٹی روڈ پرجانے والی مرکزی سڑک اور ریلوے لائن کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

جام کے دوران ایمرجنسی سروسز اورایئرپورٹ کی طرف جانے والے مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ آج پنجاب بند کے پیش نظر پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ٹریفک پولیس نے لوگوں کو سفر کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بند کے پیش نظر پنجاب میں سڑکوں اور ٹرینوں کی آمدورفت خاصی متاثر ہوئی ہے۔ کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل کر دیے گئے ہیں، جب کہ 163 ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ پورے پنجاب میں چار گھنٹے تک سرکاری بسیں نہیں چلیں گی۔ ایک ہزار سے زائد بسوں کے پہیے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Birth Anniversary of Sardar Patel: سردار پٹیل کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات میں اسٹیچو آف یونٹی پر خراج عقیدت پیش کریں گے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی رین فاریسٹ اور وامن ورکش واٹیکا کا بھی دورہ کریں گے۔ اس…

44 minutes ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

1 hour ago

Major Fire in Delhi’s Mangolpuri: دہلی کے منگول پوری میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد کی موت، متعد افراد زخمی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع…

2 hours ago

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

11 hours ago