قومی

Ajmer Dargah News: اجمیر شریف درگاہ کے لئے وزیراعظم مودی کے ذریعہ بھیجی گئی چادر پر روک لگانے کا مطالبہ، عدالت میں آج ہوگی سماعت

Ajmer Dargah Rajasthan News: اجمیرمیں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ہفتہ کے روزوزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے چادرپیش کی جانی ہے، لیکن اس سے پہلے ہندوسینا نے اجمیرضلع عدالت میں عرضی داخل کرکے وزیراعظم مودی کی طرف سے پیش ہونے والی چادرپرفوری روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم مودی کے ذریعہ اجمیر شریف درگاہ پرچادربھیجنے کے خلاف ہندو سینا کی عرضی پرہفتہ (4 جنوری) کو صبح 10 بجے سماعت ہوگی۔  اجمیرکے سول جج منموہن چندیل کی عدالت میں اس معاملے کی سماعت کی جائے گی۔ دراصل، خواجہ کی درگاہ کو شیومندرکا دعویٰ کرنے والے وشنوگپتا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عہدہ کے ذریعہ چادر بھیجنے سے ہمارا کیس متاثرہوگا، اس لئے فوری طور پر چادر بھیجنے پر روک لگنی چاہئے۔

اجمیرمیں سیکورٹی کے پختہ انتظام

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ بھیجی گئی چادرکومرکزی وزیرکرن رجیجو 4 جنوری کواجمیرمیں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ شریف پر پیش کریں گے۔ اس سے پہلے اجمیرمیں ضلع انتظامیہ مستعد ہے اورسیکورٹی کے پختہ انتظامات ہیں۔ اجمیرکے ڈویژنل کمشنرمہیش چندرشرما نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اورپولیس انتظامیہ نے بہترین انتظام کئے ہیں، تاکہ کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ اجمیررینج کے ڈی آئی جی اوم پرکاش میگھوال نے بتایا کہ تقریباً پانچ ہزارپولیس اہلکاروں کو یہاں پر تعینات کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ اورڈرون سے سیکورٹی سسٹم پر پوری نظر رکھی جائے گی۔ مرکزی وزیرکرن رجیجوکی آمد کے پیش نظرسبھی تیاریاں پوری کی جاچکی ہیں۔

نظام الدین درگاہ چادرلے کرپہنچے کرن رجیجو

اس سے قبل، وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ اجمیرواقع خواجہ غریب نوازکی درگاہ کے لئے بھیجی گئی چادرکومرکزی وزیرکرن رجیجوجمعہ کی صبح نظام الدین درگاہ لے کرپہنچے۔ یہاں درگاہ کمیٹی کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ درگاہ پرحاضری لگانے کے بعد پارلیمانی امورکے وزیراوراقلیتی امورکے وزیرکرن رجیجو نے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے خواجہ غریب نوازکے عرس کے لئے چادرسونپی ہے اوراسے ہی لے کرآج ہم نظام الدین درگاہ آئے ہیں۔ یہاں سے اجمیرکے لئے روانہ ہوں گے۔

ملک میں امن رہے، یہی وزیراعظم مودی کا پیغام

مرکزی وزیربرائے پارلیمانی واقلیتی امورکرن رجیجونے کہا کہ میں نے درگاہ میں سبھی لوگوں سے ملاقات کی اورملک کے لئے دعا بھی کی۔ وزیراعظم مودی کا پیغام ہے کہ ملک میں بھائی چارہ رہے اورساتھ ہی امن وامان برقراررہے۔ یہی پیغام سے متعلق آج ہم اجمیر کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s First HMPV Virus Case Reported in Bengaluru: بنگلورومیں  آٹھ ماہ کی بچی میں ملا  HMPV وائرس کا پہلا کیس! جانئے  HMPV وائرس کیا ہے؟

پورٹل کے ذریعے رپورٹ کریں۔ سخت قوانین کو نافذ کرنا اور مشتبہ کیسز کے سلسلے…

46 minutes ago

?How does coal generate electricity: کوئلے سے بجلی کیسے بنتی ہے؟  جانئے بجلی بننے کا کیا ہے پورا پروسس

کوئلے کے پاؤڈر کو ایک خاص طریقے سے جلایا جاتا ہے، جس میں آئیر ایش…

1 hour ago

Bus Accident: تریپورہ میں پکنک بس میں جنریٹر میں ہوا دھماکہ ، 13 طلباء زخمی، دو طلبہ کی حالت تشویشناک

اتوار کو مغربی تریپورہ میں پکنک منانے کے بعد واپس آتے ہوئے اسکولی بچوں سے…

3 hours ago

Prashant Kishor: انشن پر ہوا ایکشن،حراست میں لئے گئے پرشانت کشور،گاندھی میدان کو کرایا گیا زبردستی خالی

اس سلسلے میں جن سورج  پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس پرشانت…

3 hours ago

Shashi Tharoor on Ramesh Bidhuri Remark: پرینکا گاندھی پر رمیش بدھوڑی کے بیان پر ششی تھرور نے کہا-’یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں‘

وائرل ویڈیو میں بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی کے بیان پر کانگریس کے رکن…

13 hours ago