قومی

Delhi Assembly Election Result 2025: دہلی اسمبلی انتخابی نتائج سے ایک دن وریندر سچدیوا نے کیا بڑا دعویٰ، بتایا بی جے پی کتنی سیٹیں جیت سکتی ہے؟

دہلی اسمبلی کی کل 70 نشستوں کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی  نے جمعرات (6 فروری) کو ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ دہلی بی جے پی کی پوسٹ پول ریویو میٹنگ میں ممکنہ انتخابی نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی  لیڈران  نے بحث کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات 2025 میں تقریباً 50 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا۔

دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے بدھ (5 فروری 2025) کو وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر قومی دارالحکومت میں ‘ڈبل انجن’ والی حکومت کو ووٹ دیا۔ تاکہ دہلی میں ترقی کو تیزی سے فروغ دیا جاسکے۔

دہلی کے لوگ عاپ حکومت سے ہیں ناراض

میٹنگ کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی تقریباً 50 سیٹیں جیت سکتی ہیں ۔ وریندر سچدیوا نے کہا، “دہلی کے لوگ اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی بدعنوانی ، انتشار اور ناکارہ حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں۔ قومی دارلحکومت کے لوگوں نے عام آدمی پارٹی حکومت کے خلاف فیصلہ کن ووٹ دیا ہے۔”

یہ لیڈران اجلاس میں ہوئے شریک

درحقیقت، جمعرات (6 فروری) کو دہلی بی جے پی کے دفتر میں پارٹی امیدواروں، ان کے انتخابی ایجنٹوں اور ضلع صدور سے رائے لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں بی جے پی لیڈر شیو پرکاش، دہلی بی جے پی الیکشن انچارج بائیجیانت جئے پانڈا، شریک انچارج اتل گرگ کے ساتھ پارٹی ممبران پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔

بی جے پی 26 سال سے  ہےاقتدار سے باہر 

واضح رہے کہ ہر سطح پر کوششوں کے باوجود بی جے پی 26 سال سے دہلی میں اقتدار سے باہر ہے۔ دہلی اسمبلی کے قیام کے بعد بی جے پی پہلی بار 1993 میں اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔ بی جے پی 1998 سے اقتدار سے باہر ہے۔ دریں اثنا، بی جے پی ایم سی ڈی میں مسلسل 15 سال تک اقتدار میں رہی۔ 2022 کے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی کو عام آدمی پارٹی نے شکست دی تھی۔

ایسے میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے بعد ایگزٹ پول کے نتائج بی جے پی کی طرف رجحان کو ظاہر کرتے ہیں،  اب لوگ صرف یہ دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں کہ ہفتہ کو ووٹوں کی گنتی کے بعد انتخابی نتائج بی جے پی کے حق میں آتے ہیں یا نہیں۔

Amir Equbal

Recent Posts

Shah Rukh and Kareena Reunite: شاہ رخ خان اور کرینہ کپور 15 سال بعد پھر ایک ساتھ، فلم ’کنگ‘ کا گانا ’ڈیڈی کول‘ ریلیز

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ ایک ایکشن سے بھرپور فلم…

2 hours ago

BPSC Recruitment 2026: بہار پبلک سروس کمیشن میں اے ای ڈی او کے 935 عہدوں پر تقرری کے لیے نوٹیفکیشن جاری، یکم دسمبر سے دے سکیں گے درخواست

امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، ابتدائی امتحان، مرکزی تحریری امتحان، حتمی میرٹ لسٹ اور…

2 hours ago