Ecuador Earthquake: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر 6.8 شدت کے زلزلے نے ایکواڈور میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ ذرائع کے مطابق کم از کم 15 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور لوگ خوف اور دہشت کی وجہ سے سڑکوں کی طرف بھاگنے لگے۔ شمالی پیرو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
‘یو ایس جیولوجیکل سروے’ نے ملک کے ساحلی گویا کے علاقے میں 6.8 شدت کے زلزلے کی اطلاع دی ہے۔ زلزلے کا مرکز ایکواڈور کے دوسرے سب سے بڑے شہر گویاکیل سے تقریباً 50 میل (80 کلومیٹر) جنوب میں تھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں لوگوں کو گویاکوئل کی سڑکوں پر جمع ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شمالی پیرو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پیرو کے صدر گیلرمو لاسو (Guillermo Lasso)نے ٹویٹ کر کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
صدر گیلرمو لاسو نے صحافیوں کو بتایا کہ زلزلے نے “بلا شبہ … بڑی آبادی میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔” لاسو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرین میں سے 11 کی موت ساحلی ریاست ایل اورو اور دو کی پہاڑی ریاست اجوئے میں ہوئی۔
سی این این کے مطابق ، حکام نے کہا کہ اجوئے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ایک کار پر دیوار گرنے سے ہوئی اور ال اورو میں کم از کم تین افراد اس وقت ہلاک جب ان پر ایک سیکیورٹی کیمرہ ٹاور گر گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کی تباہ کاریوں میں زخمی ہونے والے افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی تفصیلی معلومات نہیں مل سکیں۔ USGS نے زلزلے کو “اورنج الرٹ” کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ تباہی ممکنہ طور پر وسیع ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے جنوبی ایکواڈور میں عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے تاہم اب تک سونامی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
–بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…