علاقائی

Petrol Diesel Price: خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے بعد کئی شہروں میں پٹرول-ڈیزل کیا سستا ہو ا

Petrol Diesel Price: ہندوستان میں ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت سرکاری تیل کمپنیاں جاری کرتی ہیں۔ ہر روز صبح 6 بجے ریلیز ہوتا ہے۔ پٹرول-ڈیزل کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں عالمی بینک بحران کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
آج ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 2.36 فیصد کی بڑی کمی کے ساتھ 66.74 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ اس کے ساتھ ہی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 2.32 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی ہے
اور یہ 72.97 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کٹوتی کے بعد بھی اتوار کو ملک کے کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے تبدیل ہوتی ہیں اور نئی قیمتیں جاری کی جاتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں پٹرول اور ڈیزل اتنا مہنگا خریدنا پڑتا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان 19 مارچ 2023 کی صبح تیل کمپنیوں نےپٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کئے جاتے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔
چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.74روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.33روپے فی لیٹر ہے۔

ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟
نوئیڈا میں پٹرول 97 روپے اور ڈیزل 90.14 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

– غازی آباد میں 96.58 روپے اور ڈیزل 89.75 روپے فی لیٹر۔

لکھنؤ میں پٹرول 96.47 روپے اور ڈیزل 89.66 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

–بھارت ایکسپریس 

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

8 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

8 hours ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

10 hours ago