علاقائی

Weather Update: دہلی میں بارش  طوفان اور ژالہ باری نے بدلا موسم کا انداز ، آئی ایم ڈی نے  یلو الرٹ جاری کیا

Weather Update: محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج یعنی 19 مارچ کو وسطی، مغربی ہندوستان اور جنوبی جزیرہ نما میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 20 مارچ تک کئی ریاستوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

  قومی دارالحکومت دہلی سمیت آس پاس کے علاقوں میں ایک دن پہلے ہونے والی بارش اور گرج چمک نے فروری کے بعد مارچ میں جاری خشک سالی کو ختم کر دیا ہے۔ ہفتہ کو دہلی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ئوں کےساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی ۔ آئی ایم ڈی نے اتوار اور پیر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ وارننگ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے پیش نظر لوگوں کو ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیری گیٹ، سیول لائنز، دہلی یونیورسٹی اور نوئیڈا اور قومی دارالحکومت دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں ژالہ باری کے امکانات ہیں۔ نہ صرف دہلی کا پنجابی باغ، راجوری گارڈن، پٹیل نگر، پتم پورہ، دہلی یونیورسٹی، روہنی، ماڈل ٹاؤن، آزاد پور، منڈکا، بدھ جینتی پارک، جعفر پور کلاں، نجف گڑھ، دوارکا، پالم اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔

اسی دوران خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ژالہ باری اور تیز ہوائیں پودوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اولے لوگوں اور مویشیوں کو چوٹ پہنچا سکتے ہیں۔ تیز ہوائیں کچے کے گھروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو گھر کے اندر رہنے، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی وارننگ دی ہے۔ لوگوں کو بارش کے دوران درختوں کے نیچے پناہ نہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 مارچ تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi-NCR Weather Update: دہلی– این سی آر میں سردی نے دی دستک، آلودگی بڑھا سکتی ہے لوگوں کی پریشانی

موسم صاف رہنے کے باوجود دہلی– این سی آر کے لوگوں کو فضائی آلودگی سے…

37 minutes ago

INDIA alliance rally: انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے دہلی قلعے میں تبدیل، 4 ہزار پولیس اہلکار اور سی اے پی ایف کی 270 کمپنیاں تعینات

 ریلی میں شرکت کرنے والوں کو صرف مقررہ دروازوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں…

1 hour ago

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

10 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

12 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

12 hours ago