کرناٹک کے وجے پورہ میں ایک دو سالہ معصوم بچہ کھیلتے ہوئے بورویل میں گر گیا۔ بورویل میں گرنے سے بچے کے رونے کی آواز سن کر اہل خانہ سمیت علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے دو سالہ معصوم بچے کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو ٹیم
کی معلومات کے مطابق بورویل کی گہرائی 16 فٹ بتائی جارہی ہے۔
یہ واقعہ انڈی تعلقہ کے لچھیان گاؤں میں پیش آیا۔ بچے کا نام ساتویک مجاگونڈہے۔ اسے باہر نکالنے کا ریسکیو آپریشن شام ساڑھے چھ بجے شروع کیا گیا۔
بورویل کا گڑھا کھودا جا رہا تھا
بچے کے والد ستیش مجاگونڈ نے بتایا کہ ان کی 4 ایکڑ زمین پر بورویل کا گڑھا کھودا جا رہا ہے۔ بچہ بدھ کو کھیلتے ہوئے اس میں گر گیا تھا۔ اب گڑھے سے کوئی آواز نہیں آرہی ہے لیکن کیمرے میں بچے کے پاؤں بورویل کے اندر حرکت کرتے نظر آرہے ہیں۔ بچے کو پائپ کے ذریعے آکسیجن فراہم کی گئی ہے۔
وزیر ایم بی پاٹل نے ضلع انتظامیہ کو آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔
دو سال کا معصوم بچہ بورویل میں گر گیا
موصولہ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے وجئے پورہ کے لچھیان گاؤں(Lachayan village ) میں ایک دو سال کا معصوم بچہ تقریباً 16فٹ گہرے بورویل میں گر گیا۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے بورویل سے رونے کی آواز سنی۔ بچے کے بورویل میں گرنے کی اطلاع اہل خانہ کے ساتھ پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس نے بچے کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
بچہ کھیلتے ہوئے گرگیا
اس معاملے میں مزید معلومات دیتے ہوئے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کی معلومات کے مطابق بورویل کی گہرائی 16 فٹ بتائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے بورویل میں گر گیا تھا۔ بچے کو بچانے کے لیے ریسکیو ٹیم اور پولیس نے شام ساڑھے چھ بجے کے قریب آپریشن شروع کیا۔ اس دوران پولیس کے ساتھ ساتھ ریونیو حکام، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی موجود ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق…
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا، "ایکناتھ شنڈے اس…
دہلی کی ہوا مسلسل دو دنوں سے سنگین زمرے میں ہے، جس کی وجہ سے…
طلباء کمیشن کے دفتر کے باہر سڑکوں پر جمع ہیں، کمیشن کے اعلان کے باوجود…
وزیراعظم نریندر مودی نے ریلی کے دوران کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے لوگ خوشامد کے…
وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہا کہ کانگریس انچارج کہہ رہے تھے کہ حکومت آئی تو…