Categories: Uncategorized

Assam Child Marriage: مسلمانو ں کو ستانے کی ہے کوشش،آسام میں چائلڈ میرج کو لے کر ہورہی گرفتاری پر بدرالدین اجمل کا بیان

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDF) کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے آسام میں چائلڈ میرج کے سلسلے میں کی گئی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Assam Child Marriage:آسام پولیس نے چائلڈ میرج (بچپن کی شادی) کے خلاف مہم کے تحت 2044 افراد کو گرفتار کیاہے۔ گرفتار ملزمان میں ایسی شادی کرانے والے  پنڈت اور مولوی بھی شامل  ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ان
کے پاس 8000 ملزمان کی فہرست ہے اور یہ مہم جاری رہے گی۔

 آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ  کےصدر مولانا بدرالدین اجمل نے چائلڈ میرج کے خلاف مہم  کے تحت آسام میں کی جارہی گرفتاریوں پر وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما (Himanta Biswa Sarma )کو نشانہ بنایا ۔ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ ان گرفتاریوں میں 90 فیصد لڑکے اور لڑکیاں مسلمان ہوں گے۔

مولانا بدرالدین اجمل (Maulana Badruddin Ajmal )نے کہا کہ وہ خود بھی چائلڈ میرج (کم عمری) کی شادی کے سخت خلاف ہیں اور اپنے پارلیمانی حلقے میں اسے لے کر مہم بھی چلا تےرہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس معاملے پران کاآگےکیا موقف ہوگا، اے آئی یو ڈی ایف لیڈر نے کہا کہ وہ اس بارے میں اپنے لوگوں سے مشورہ کرنے کے بعد ہی کچھ قدم اٹھائیں گے۔

تو لاکھوں لوگ گرفتار ہوں گے

اے آئی یو ڈی ایف کے صدر نے کہا کہ اس طریقے  سےگرفتاریاں نہیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کم سے کم پورے آسام میں 30-40 دنوں تک ایک مہم چلانی چاہئے تھی، میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو آگاہ کرنا اور بیداری پھیلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ‘کم سے کم لوگوں کو خبردار کرنا چاہیے تھا۔ اس کے بعد آپ پھر کارروائی  کرتے۔جن  لوگوں کی پہلے شادیاں ہوچکی ہیں ،ان لوگوں کا کیا کریں گے آپ ، اگر ہم اسی طرح پکڑتے رہے تو لاکھوں لوگ پکڑے جائیں گے۔ یہ تو  غلط بات ہے۔ ایک تاریخ طے کرتے۔ کوئی انتباہ نہیں ، کوئی مہم نہیں… صرف اس لیے کہ مسلمانوں کو ستانا ہے، وہ کریں گے۔

کیا معاملہ ہے؟

وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما  نےگوہاٹی میں ایک پروگرام کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ یہ مہم جمعہ (3 فروری) کی صبح سے ریاست بھر میں شروع کی گئی تھی اور اگلے تین سے چار دنوں تک جاری رہے گی۔ ریاستی کابینہ نے 23 جنوری کو فیصلہ کیا تھا کہ چائلڈ میرج کے قصورواروں کو گرفتار کیا جائے گا اور  اس کے ساتھ ہی بڑے پیمانے بیداری مہم بھی چلائی جائے گی۔ پولیس نے چائلڈ میرج کے 4,004 مقدمات درج کیے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

23 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago