اسپورٹس

Yashasvi Jaiswal: یشسوی جیسوال نے ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی،جیسوال نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنا کر عالمی کرکٹ میں مچا دی ہلچل

Yashasvi Jaiswal: یشسوی جیسوال نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کی ہے۔ جیسوال نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری  بنا کر عالمی کرکٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ قابل ذکربات  یہ ہے  کہ جیسوال نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کرتے ہی ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

یشسوی جیسوال 23 سال کی عمر سے پہلے سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ یشسوی جیسوال 23 سال کی عمر سے پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے ہندوستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ ایسا کر کے یشسوی جیسوال نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 23 سال کی عمر سے پہلے سچن  ٹنڈولکرنے ٹیسٹ میں کھیلتے ہوئے 179 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔جو اس وقت 23 سال کی عمر سے پہلے سچن کے ذریعہ  کھیلی جانے والی سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز تھی۔ ج یشسوی جیسوال کی بات کریں تو ان کی عمر اس وقت 22 سال ہے اور جس طرح سے انہوں نے دھماکہ خیز اننگز کھیلی ہے ۔اس نے عالمی کرکٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔

سچن نے X پر یشسوی جیسوال کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ لکھا ’’بہت اچھا یشسوی جیسوال‘‘۔ زبردست کوشش۔” شیکھر دھون نے بھی X پر پوسٹ شیئر کی ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا، ’’تم حیرت انگیز ہو‘‘۔ آپ کا بلے جادو کی چھڑی بن گیا ہے۔ آپ تاریخ لکھ رہے ہیں اور ایک سنگ میل بن رہے ہیں۔” یوزویندر چہل اور سابق کرکٹر سریش رینا نے بھی یشسوی جیسوال کے لیے پوسٹس شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پونم پانڈے کی موت پر بنا سسپنس ؟کیا انہوں نے واقعی دنیا کو الوداع کہ دیا، جانیں اصل حقیقت

گنگولی اور کامبلی اسپیشل کلب میں ہوئی انٹری

اس ڈبل سنچری کے ساتھ یشسوی جیسوال ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے چوتھے تیسرے بائیں ہاتھ کے بلے باز بن گئے ہیں۔ جس نے بھارت میں ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔ یشسوی جیسوال نے ہندوستان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی ہے۔ ان سے پہلے ونود کامبلی نے انگلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

ہندوستانی بلے باز جنہوں نے 23 سال کی عمر سے پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی

اس معاملے میں 23 سال کی عمر سے پہلے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ ونود کامبلی کے نام ہے۔ کامبلی نے 227 اور 224 رنز بنائے تھے۔ ساتھ ہی، عظیم گواسکر نے 23 سال کی عمر سے قبل ٹیسٹ میں 220 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بھارت  ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

40 mins ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

2 hours ago