بی جے پی کے سنیئر ترین رہنما لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے باضابطہ طور پر اس اعلان کیا ہے ساتھ میں پی ایم مودی نے لال کرشن اڈوانی کو فون کرکے بھارت رتن ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ حکومت نے یہ کہتے ہوئے لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا ہے کہ ملک کی ترقی میں لال کرشن اڈوانی کا بڑا رول ہے۔
پی ایم مودی نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ایل کے اڈوانی جی کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ میں نے ان سے بھی بات کی اور انہیں اس اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ ہمارے دور کے سب سے قابل احترام سیاستدانوں میں سے ایک، ہندوستان کی ترقی میں ان کا تعاون یادگار ہے۔ ان کی وہ زندگی ہے جس نے نچلی سطح پر کام کرنے سے شروع کر کے ہمارے نائب وزیر اعظم کے طور پر قوم کی خدمت کی۔ انہوں نے خود کو ہمارے وزیر داخلہ اور آئی اینڈ بی وزیر کے طور پر بھی ممتاز کیا۔ ان کی پارلیمانی خدمات ہمیشہ مثالی رہی ہے، بھرپور بصیرت سے بھری ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایران کے مسلسل فضائی حملوں کی مذمت کی۔…
جمعہ کو روس کے ایک سینئر سفارت کار نے کہا کہ یوکرین کو سکیورٹی ضمانتیں…
قدرتی کھیتی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گجرات کی…
کشی نگر مہوتسو 2026 کے شاندار اسٹیج پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی…
وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کا کارکن ہونے کو ایک ’خوش قسمتی‘ قرار…
اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی یوم پیدائش کے…