اسپورٹس

Yash Dayal Story To Indian Cricket Team: یش دیال ٹیم انڈیا میں ہوئے شامل ، جانئے کیا ہے یش دیال کی دلچسپ کہانی

یش دیال کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ اتر پردیش کے لیے جانب سے   کھیلنے والے تیز گیند باز یش دیال کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے ہندوستان کی 16 رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل ہونے تک یش دیال کا سفر بہت شاندار رہا ہے۔ انہوں نے 2023 کے آئی پی ایل میں لگاتار 5 چھکے لگائے۔ پھر 2024 کے آئی پی ایل میں انہوں نے ایم ایس دھونی کے خلاف 5 گیندوں میں 11 رنز کا دفاع کیا تھا۔

رنکو سنگھ نے 5 چھکے لگائے

آئی پی ایل 2023 کے ایک میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے رنکو سنگھ نے یش کے خلاف آخری میچ میں لگاتار پانچ چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، اس وقت یش گجرات ٹائٹنز کا حصہ تھے۔ 5 چھکے  ان کے خلاف لگنےکے بعد یش کا کیریئر مشکل میں پڑ گیا تھا۔ گجرات نے انہیں اگلے سیزن سے پہلے ہی ریلیزکر دیا تھا۔ پھر 2024 میں آر سی بی نے یش کو اپنی ٹیم میں شامل کیا اور وہیں  سے ان کی قسمت بدل گئی۔

ایم ایس دھونی کے خلاف 5 گیندوں میں 11 رنز بچائے

آئی پی ایل 2024 میں  ٹورنامنٹ کا 68 واں میچ چنئی اور آر سی بی کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ جیت کر آر سی بی کو پلے آف میں جگہ بنانا تھی۔ جب کہ چنئی کو ایک مخصوص ہدف حاصل کرکے پلے آف میں پہنچنا تھا۔

چنئی کو کوالیفائی کرنے کے لیے آخری اوور میں 17 رنز درکار تھے۔ آر سی بی نے آخری اوور تک یش دیال پر اعتماد ظاہر کیا تھا۔ اس دوران ایم ایس دھونی کریز پر موجود تھے اور نان اسٹرائیک اینڈ پر رویندر جڈیجہ دوسری طرف بچ پر موجود تھے۔

یش نے اوور کی پہلی گیند ایم ایس دھونی کو پھینکی جس پر چھکا لگا۔ اب 5 گیندوں میں صرف 11 رنز درکار تھے۔ اس کے بعد اگلی گیند پر یش دیال نے دھونی کو آؤٹ کر دیا۔ پھر یش نے اگلی چار گیندوں میں صرف 1 رن خرچ کرکے  آر سی بی کو پلے آف میں پہنچا دیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا- روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، وراٹ  کوہلی، کے ایل راہول، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل ، کلدیپ یادو، محمد سراج، آکاش دیپ، جسپریت بمراہ اور یش دیال۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

21 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

22 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

57 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

1 hour ago