بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ایک حادثے سے بال بال بچ گئے ہیں۔ پیر (09 ستمبر) کو سی ایم نتیش کمار باڈھ اور موکاما پہنچے تھے۔ سی ایم نتیش کمار نے باڈھ کے بیلچھی بلاک میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد جیسے ہی وزیر اعلیٰ کا قافلہ بلاک آفس سے نکلنے ہی والا تھا کہ وہاں بنایا گیا استقبالیہ گیٹ گر گیا۔ اس کے بعد قافلہ کچھ دیر کے لیے رک گیا۔ سیکیورٹی اہلکار اور کچھ لوگ جلدی سے بھاگے اور گیٹ کو اوپر کیا۔پھر راستہ صاف ہوا تب جاکر نتیش کمار کا قافلہ وہاں سے روانہ ہوا، یہ صرف منٹ سکینڈ کا فرق تھا لیکن نتیش کمار کی قسمت اچھی رہی کہ وہ اس حادثے میں بچ گئے۔حادثے کے وقت وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی گاڑی پیچھے تھی۔ قافلے میں شامل باقی اہلکاروں کی گاڑی سامنے تھی۔ استقبالیہ گیٹ گرا تو وزیراعلیٰ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی قریب ہی تھی۔ تاہم ڈرائیور نے استقبالیہ گیٹ گرنے سے پہلے گاڑی روک دی۔ اس کے بعد سیکیورٹی اہلکار بھاگے اور پھر گیٹ کی مرمت کی گئی اور پھر قافلہ باہر نکلا۔
سی ایم نتیش کمار نے بھی اننت سنگھ سے ملاقات کی
خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ یہاں سے موکاما اسمبلی حلقہ سمیت باڈھ علاقہ کا دورہ کرنے کے لئے روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سب سے پہلے بختیار پور-موکاما فور لین روڈ اور تاج پور-کرجن روڈ لنک روڈ پر ریلوے اوور برج کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے نوتعمیر شدہ بیلچھی بلاک کم زونل آفس کا افتتاح کیا۔ اس دوران استقبالیہ گیٹ گر گیا۔ بیلچھی سے واپس آتے ہوئے وہ اننت سنگھ کے گاؤں لڈما گئے جہاں انہوں نے سابق ایم ایل اے سے ملاقات کی۔
باڈھ کے بعد موکاما پہنچنے والے وزیر اعلیٰ نے اونٹا سماریا گنگا سکس لین برج، گنگا ادواہ پروجیکٹ اور ڈبل ٹریک میگا ریل برج کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد مرانچی پرائمری ہیلتھ سنٹر کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ مرکزی وزیر للن سنگھ اور سابق وزیر نیرج کمار بھی موجود تھے۔ اس کے بعد جیسے ہی تقریب ختم ہوئی، وزیر اعلیٰ نتیش کمار مرانچی ہائی اسکول میں پہلے سے موجود ہیلی کاپٹر میں پٹنہ کے لیے روانہ ہوگئے۔آپ کو بتا دیں کہ سی ایم نتیش کمار کے کسی پروگرام میں غلطی ہونے کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ پہلے بھی کئی بار کچھ نہ کچھ ہو چکا ہے۔ چند ماہ قبل جب سی ایم نتیش کمار صبح کی سیر کے لیے نکلے تھے تو ایک بائک سوار حفاظتی حصار میں گھس گیا تھا۔ موٹر سائیکل سوار پکڑا گیا۔ کبھی پھولوں کے ہار پھینکنے کا معاملہ ہوا اور کبھی نالندہ میں زبردست دھماکہ ہوا۔ ایسی غلطیاں پہلے بھی کئی بار ہو چکی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…