بھارت ایکسپریس۔
World Test Championship 2025: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے۔ اس ٹسٹ سیریز کے درمیان ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2025 سے متعلق بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ یہ طے ہوگیا ہے کہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2025 کا فائنل انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ سال 2027 میں ہونے والا ڈبلیو ٹی سی فائنل میچ بھی انگلینڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے سال 2021 اور 2023 کا ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل بھی انگلینڈ میں ہی کھیلا گیا تھا۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ بار بار انگلینڈ میں ہی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل کیوں کرایا جا رہا ہے۔ آئیے اس کی وجہ جانتے ہیں۔
انگلینڈ میں کیوں کھیلا جا رہا ہے فائنل مقابلہ
واضح رہے کہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ سال 2025 کا ڈبلیوٹی سی فائنل انگلینڈ کے لارڈس میدان پرکھیلا جائے گا۔ فائنل مقابلہ جون مہینے میں کھیلا جاتا ہے۔ سبھی ملک کی صورتحال اور موسم کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل مقابلہ جون مہینے میں کھیلا جائے گا۔ جون کے مہینے میں عام طورپرکوئی بھی ملک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں زیادہ مصروف نہیں ہوتی ہے، اسی کے سبب ہرچیزکو دیکھتے ہوئے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ کرایا جاتا ہے۔
ہندوستان میں کیوں نہیں ہوتا ہے ڈبلیو ٹی سی فائنل؟
اب آپ کے ذہن میں ایک سوال آرہا ہوگا کہ ہندوستان میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ کیوں نہیں کرایا جاتا ہے۔ تو ہندوستان میں جون کے مہینے میں گرمی زیادہ ہوتی ہے اوربارش بھی کبھی بھی ہوجاتی ہے۔ وہیں جنوبی افریقہ میں بھی اس مہینے میں بارش اس وقت پر دھیرے دھیرے ختم ہورہا ہوتا ہے۔ سری لنکا میں بھی اس وقت بارش ہوتی ہے۔ دوسری جانب، آسٹریلیا میں اس وقت پرزیادہ ٹھنڈ پڑتی ہے۔ ان سبھی وجوہات سے ہرچیز کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ صرف ایک ملک بچتا ہے، جو ہرطریقے سے میچ کے لئے فٹ ہوتا ہے۔
کہاں کھیلا گیا تھا 2021 اور 2023 کا ڈبلیو ٹی سی فائنل
واضح رہے کہ اب تک دو بارورلڈ ٹسٹ چمئپن شپ کا فائنل کھیلا گیا ہے۔ دونوں فائنل میچ انگلینڈ میں ہی کھیلا گیا تھا۔ سال 2021 کا ڈبلیو ٹی سی فائنل میچ انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا۔ جبکہ 2023 ڈبلیو ٹی سی فائنل میچ انگلینڈ کے اوول میں کھیلا گیا تھا۔ سال 2021 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ جبکہ 2023 میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 209 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…
کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…
مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل بابا صاحب سمیت…
غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…
کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…
ہفتہ کے روز گجرات ہائی کورٹ کے وکیل کو ایک مشکوک پارسل بھیجے جانے کے…