IND vs NZ Women’s T20 World Cup 2024: ہندوستان کوویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے اپنے پہلے میچ میں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اسے نیوزی لینڈ نے 58 رنوں سے ہرا دیا۔ اس ہارکے ساتھ ہی ہندوستان کے نام ایک خراب ریکارڈ درج ہوگیا۔ ویمنس ٹیم انڈیا کی ٹی-20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف رنوں کے لحاظ سے یہ سب سے بڑی ہاررہی۔ وہیں اوورآل دیکھیں تویہ دوسری سب سے بڑی ہاررہی۔ ہرمن پریت کورکی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم دبئی میں کھیلے گئے میچ میں 102 رنوں کے اسکورپر آل آؤٹ ہوگئی۔
دراصل، ہندوستان کوویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ میں رنوں کے لحاظ سے سب سے بڑی ہارآسٹریلی کے خلاف ملی تھی۔ آسٹریلیا نے 2020 کے فائنل میں ٹیم انڈیا کو 85 رنوں سے ہرا دیا تھا۔ وہیں اب نیوزی لینڈ کے خلاف ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ یہ دوسری سب سے بڑی ہاررہی۔ ٹیم انڈیا کونیوزی لینڈ نے 2009 میں ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے میچ میں 52 رنوں سے ہرایا تھا۔ اب یہ اس کی تیسری سب سے بڑی ہارہے۔
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 160 رن بنائے تھے۔ اس دوران کپتان صوفی ڈیوائن نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 57 رن بنائے۔ صوفی نے 36 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکے لگائے۔ اس کے جواب میں ٹیم انڈیا 102 رنوں کے اسکورپرآل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ 15 رن کپتان ہرمن پریت نے بنائے۔ انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چوکے لگائے۔
ویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان کا اگلا میچ پاکستان سے ہے۔ یہ مقابلہ اتوارکی شام دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کواس مقابلے کے لئے کافی تیاری کرنی ہوگی۔ ہندوستان کا آخری گروپ میچ آسٹریلیا سے ہے۔ یہ مقابلہ 13 اکتوبرکوشارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کا فائنل میچ 20 اکتوبرکوکھیلا جائے گا۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…