اسپورٹس

Hardik Pandya Natasa Stankovic: ہاردک پانڈیا کی جائیداد کا 70 فیصد حصہ جائے گا نتاشا اسٹینکووچ ؟ جانئے کیا واقعی طلاق ہوئی ہے یا …؟

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا خراب دور سے گزر رہے ہیں۔ پہلے ان کی ٹیم خراب کارکردگی کے ساتھ آئی پی ایل 2024 سے باہر ہوئی اور اب ان کا گھر ٹوٹنے کو ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ طلاق لینے جا رہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نتاشا اسٹینکووچ ہاردک پانڈیا کی جائیداد کا 70 فیصد حصہ لے سکتی ہیں۔ ہاردک پانڈیا یا ن نتاشا اسٹینکووچ کی طرف سے طلاق کے بارے میں کوئی اطلاع کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔خیال رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک تقریبا 4 سال کا بیٹااگستیہ ہے۔ جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔

ہاردک پانڈیا اور نتاشا کافی عرصے سے ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے۔ ان دونوں نے آخری بار 14 فروری کو انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس کے بعد دونوں کو ایک فنکشن کی ویڈیو میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ لیکن اب طلاق کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا کو اپنی جائیداد کا 70 فیصد نتاشا کو دینا ہوگا۔ اس حوالے سے کئی پوسٹس سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ ہاردک پانڈیا کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ آئی پی ایل کے لیے ملنے والی میچ فیس کے ساتھ ساتھ وہ کئی دوسرے طریقوں سے بھی کمائی کرتے  ہیں۔

ہاردک پانڈیا کتنا کماتے ہیں؟

ہاردک پانڈیا آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز کا حصہ ہیں۔ انہیں ٹیم سے 15 کروڑ روپے فیس کے طور پر ملتے ہیں۔ وہ پہلے گجرات ٹائٹنز کا حصہ تھے۔ گجرات کی ٹیم بھی پانڈیا کو اتنی ہی رقم ادا کرتی تھی۔ اس کے ساتھ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے میچ فیس بھی وصول کرتے ہیں۔ہاردک  پانڈیا کی کمائی کروڑوں میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ برانڈ کی توثیق سے بھی کماتے ہیں۔

وڈودرا اور ممبئی میں کروڑوں کا گھر

ہاردک پانڈیا نے ممبئی میں ایک اپارٹمنٹ لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ گھر 30 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس کے ساتھ ان کا وڈودرا میں ایک پینٹ ہاؤس ہے۔ اس کی قیمت بھی کروڑوں میں ہے۔ لیکن طلاق کے بعد پانڈیا کی حالت مزید خراب ہوسکتی ہے۔

بھارت ایکسپرسی

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago