اسپورٹس

IPL 2024: کیا ہاردک پانڈیا  ممبئی انڈینز کو بنا سکتے ہیں آئی پی ایل  2024 کا چیمپئن ؟

ممبئی انڈینز آئی پی ایل کی تاریخ میں 5 بار چیمپئن بن چکی ہے۔ لیکن غور طلب ہے کہ ممبئی انڈینز گزشتہ 3 سیزن میں کوئی جادو نہیں دکھا پائی ہے۔ ٹیم نے آخری بار سال 2020 میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ آئی پی ایل 2023 میں روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم پلے آف میں پہنچی۔ لیکن ایلیمینیٹر میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف ہار گئی۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر 2024 میں ممبئی انڈینز کی کپتانی کی ذمہ داری ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی ہے۔ ہاردک پانڈیا نے 2022 میں اپنی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز کو چیمپئن بنایا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ  ہے کہ کیا ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ممبئی انڈینس کو چھٹی ٹرافی دلانے میں کیا کامیاب ہوسکیں گے؟

ممبئی انڈینز کے بلے بازوں کے پاس تجربہ کی کوئی کمی نہیں ہے

ممبئی انڈینز خاص طور پر بلے بازی کے معاملے میں بہت مضبوط نظرآرہی ہے۔ روہت شرما اور ایشان کشن ٹیم کے لیے اوپنگ کے فرائض انجام دےسکتے ہیں ۔ روہت شرما اپنے بلے سے کافی رنز بنا رہے ہیں۔ جب کہ ایشان  کشن کی رفتارکچھ تشویش کا باعث ہوسکتی ہے۔ لیکن ان کا تجربہ ممبئی کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ تلک ورما نے بھی پچھلے دو سیزن میں 300 سے زیادہ رنز بنا کر کافی تجربہ حاصل کیا ہے اور ان کے علاوہ ٹیم کے پاس سوریہ کمار یادو، ٹم ڈیوڈ اور ہاردک پانڈیا کی شکل میں بین الاقوامی سطح کے مضبوط بلے باز موجود ہیں۔ پچھلے سیزن کی بات کریں تو ممبئی نے ایسے موقع پر 200 سے زیادہ  کا سکور کا تعاقب کیا تھا۔

جسپریت بمراہ اور نوجوان گیند بازوں کا مرکب

جسپریت بمراہ چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 میں ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ لیکن اس بار ان کی واپسی ممبئی انڈینز کی ٹیم کو قوت فراہم کرئے گی ۔ ممبئی کو ایک بار پھر ڈیتھ اوورز میں اس کے اسٹیک یارکرز اور عمدہ گیند بازی کی ضرورت ہوگی۔ ٹیم کے پاس پیوش چاولہ کی شکل میں تجربہ کاراسپن باؤلرموجود ہے اور  جیسن بہرینڈورف کی عمدہ  گیند بازی  کی بدولت مخالف ٹیموں کے پسینے چھوٹ سکتےہیں۔ بہرینڈورف نے آئی پی ایل 2023 میں 12 میچ کھیلتے ہوئے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ اس بار جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹزی اور ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔جنہوں نے گزشتہ چند ماہ میں بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago