پاکستان کے عظیم کرکٹر وسیم اکرم کو ان کی اہلیہ نے ٹرول کردیا ہے۔
Wasim Akram Wedding Anniversary: پاکستان کے عظیم کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں شنیرا نام کی خاتون سے شادی کی تھی۔ 2024 میں ان کی شادی کو 11 سال مکمل ہوگئے ہیں اوراس خاص موقع پر شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کو ایک دلچسپ پوسٹ کے ذریعہ سے ٹرول کردیا ہے۔ ایک طرف شنیرا اکرم کے کیپشن میں وسیم اکرم کے لئے خوب سارا پیار لٹایا ہے، لیکن تصویر کے ذریعہ سے انہوں نے اپنے شوہر کو ٹرول کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم اب بوڑھے ہو رہے ہیں۔
شنیرا اکمر نے وہ تصویرشیئرکی ہے، جس میں وسیم اکرم کے سرکے اوپری حصے پربال نہیں ہے۔ وہیں سرکے سائیڈ والے حصے پر بھی سفید بال نکل آئے ہیں۔ یہ تصویراس لئے بھی مزے دارنظرآرہی ہے کیونکہ وسیم اکرم کی داڑھی بھی سفید ہو گئی ہے۔ اس دلچسپ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، “پیارے وسیم اکرم، آپ کوسالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ آپ میری زندگی میں آئے اور آپ نے مجھے جو کچھ بھی دیا ہے، اس کا بہت شکریہ۔ آپ میری دنیا ہیں اور11 سال بعد بھی آپ ویسے ہی لگتے ہیں، جب میں آپ سے پہلی بارملی تھی۔ آپ بالکل نہیں بدلے ہیں۔”
وسیم اکرم نے بھی لٹایا پیار
اس درمیان پاکستان کے سابق کرکٹروسیم اکرم نے بھی شنیرا اکرم کی خوبصورت تصویر شیئرکی اور انہیں اپنی زندگی کا سب سے اہم حصہ بتاتے ہوئے شادی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ اس کے بعد شنیرا اکرم نے ایک اورپوسٹ کیا، جس میں پاکستانی کرکٹرپہلے کی طرح بوڑھے نہیں بلکہ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ اس بارانہوں نے وسیم اکرم کی حالیہ تصویر شیئر کی اور ان کی مسکراہٹ پر دل لٹانے کی بات بھی کہی۔
وسیم اکرم پاکستان کے سب سے عظیم تیزگیند بازوں میں سے ایک رہے۔ انہوں نے اپنے 104 ٹسٹ میچوں میں 414 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں اپنے کیریئر میں کھیلے 356 ونڈے میچوں میں ان کے نام 502 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انہیں اپنی شاندار سوئنگ کے لئے جانا تھا اورکوئی دوسرا گیند باز وسیم اکرم کی طرح سوئنگ کرانے میں ناکام رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس–
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…
50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 30 ہوگئی، 4 گولڈ، 12…
مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…
مشاق خان کی آخری رسومات میں بڑے فلمی ستاروں کی عدم شرکت پر رضا مراد…