اسلام آباد: پاکستان کے زیرانتظام شمالی علاقے گلگت بلتستان (جی بی) کے علاقے میں آٹھ مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی گڑھے میں گر گئی، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ گورنمنٹ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شوکت ریاض نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حادثہ پیر کی رات جی بی ریجن کے ضلع ڈائمر میں قراقرم ہائی وے کے قریب پیش آیا۔ گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
ژنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ پانچ مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ دو دیگر اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مزدور کام کے لیے علاقے میں واقع ڈائمر باشا ڈیم کی طرف جارہے تھے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت یوسف، احسان اللہ، محب اللہ، سجاد، سجاد اور مجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا۔
منگل کے روز ایک اور حادثے میں سکھر ملتان موٹر وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال گھوٹکی پہنچایا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور الٰہی، شگفتہ، روزینہ، انیبہ اور حسنات کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش سے 20 افراد جاں بحق، اب تک 215 لوگوں کی جا چکی ہے جان
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…