-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے عظیم بلے باز وراٹ کوہلی ایک بار پھر ونڈے فارمیٹ کے نمبر-1 بلے باز بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ورلڈ کپ 2023 میں ان کی کارکردگی قابل تعریف رہی ہے۔ انہوں نے پورے ٹورنا منٹ کے دوران کل 765 رن بنائے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ونڈے رینکنگ میں زبردست اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہ 791 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
شبھمن گل سے محج کچھ قدم دور ہیں کوہلی
موجودہ وقت میں ونڈے فارمیٹ کے نمبر-1 بلے باز شبھمن گل ہیں۔ ان کے نام ونڈے رینکنگ میں 826 ریٹنگ پوائنٹ ہیں۔ وہیں وراٹ کوہلی کے نام اب 791 ریٹنگ پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ عظیم بلے بازاورگل کے درمیان اب صرف 35 ریٹنگ پوائنٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے۔
بابراعظم کی پوزیشن بھی خطرے میں
تازہ ترین ونڈے رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم دوسرے مقام پرقابض ہیں۔ بابراعظم کے نام 824 ریٹنگ پوائنٹ ہیں۔ وراٹ کوہلی اوربابراعظم کے درمیان 33 ریٹنگ پوائنٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کو بھی زبردست فائدہ ہوا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں بلے سے دھمال مچانے والے ’ہٹ مین‘ روہت شرما نے بھی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ 769 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پرپہنچ گئے ہیں۔ ورلڈ کپ ٹورنا منٹ کے دوران ان کے بلے سے 597 رن نکلے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ODI World Cup 2023: روہت شرما چھوڑ دیں گے کرکٹ کا یہ خاص فارمیٹ؟ بی سی سی کی جلد ہوسکتی ہے میٹنگ؟
کیشو مہاراج گیند بازی میں نمبر ون
گیند بازی میں کیشو مہاراج نمبر-1 گیند بازہیں۔ ان کے نام 741 ریٹنگ پوائنٹ ہیں۔ دوسرے مقام پرآسٹریلیائی تیزگیند بازجوش ہیزل ووڈ ـ703) کا نام آتا ہے۔ اس کے بعد تیسرے اور چوتھے مقام پر ہندوستانی تیزگیند بازمحمد سراج اورجسپریت بمراہ قابض ہیں۔ دونوں گیند بازوں کے نام بالترتیب 699 اور 685 ریٹنگ پوائنٹ ہیں۔ تازہ ترین رینکنگ میں محمد سراج کو ایک پوائنٹ کا نقصان ہوا ہے۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…