اسپورٹس

IPL 2024: وراٹ کوہلی نے توڑا اے بی ڈیویلیئرس کا بڑا ریکارڈ، روہت شرما پر منڈلایا خطرہ

Virat Kohli Record: وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل 2024 کے 45ویں میچ میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شانداراننگ کھیلی تھی۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کے سابق کپتان نے 44 گیندوں میں 6 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 70 رن بنائے تھے۔ اب اپنی اس ناٹ آؤٹ اننگ کے ساتھ وراٹ کوہلی نے بنگلوروکے سابق عظیم بلے باز اے بی ڈیویلیئرس کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

دراصل، گجرات کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں وراٹ کوہلی نے چھکوں کے معاملے میں اے بی ڈیویلیئرس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کوہلی نے اب آئی پی ایل میں 254 چھکے پورے کرلئے ہیں۔ ڈیویلیئرس نے آئی پی ایل کیریئر میں 251 چھکے لگائے تھے۔ اس لسٹ میں ممبئی انڈینس کے روہت شرما 275 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایسے میں کوہلی ان کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔ لسٹ میں کرس گیل اول نمبر پر ہیں۔ کرس گیل نے آئی پی ایل کیریئر میں 357 چھکے لگائے ہیں۔

آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز

کرس گیل- 357 چھکے

روہت شرما- 275 چھکے

وراٹ کوہلی- 254 چھکے

اے بی ڈی ویلیئرس- 251 چھکے

ایم ایس دھونی- 247 چھکے

آئی پی ایل 2024 میں پورے ہوئے کوہلی کے 500 رن

وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل 2024 میں 500 رن پورے کرلئے ہیں۔ وہ موجودہ سیزن میں یہ اعدادوشمارچھونے والے پہلے بلے باز بنے۔ سب سے زیادہ رن بناکر وراٹ کوہلی مسلسل اورینج کیپ اپنے سرپر سجائے ہوئے ہیں۔ کنگ کوہلی نے اب تک 10 میچوں کی 10 اننگوں میں بلے بازی کرتے ہوئے 71.43 کی اوسط اور147.49 کے اسٹرائیک ریٹ سے 500 رن بنالئے ہیں۔

گجرات کے خلاف مقابلے جیتنے کے بعد بھی رائل چیلنجرس بنگلوو کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 10ویں مقام پرہیں۔ بنگلورو نے اب تک سیزن میں 10 میچ کھیل لئے ہیں، جس میں انہوں نے صرف تین میں ہی جیت درج کی ہے اور 7 گنوائے۔ تین میچوں میں آرسی بی نے پنجاب کنگس، سن رائزرس حیدرآباد اور گجرات ٹائٹنس کو شکست دی ہے۔ ٹیم کے پاس 6 پوائنٹس اور 0.415 کا نیٹ رن ریٹ موجود ہے۔ حالانکہ ابھی ٹیم باضابطہ طور پر پلے آف کی ریس سے باہرنہیں ہوئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

1 hour ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

3 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago