قومی

Lok Sabha Election & Amethi Seat: امیٹھی میں کانگریس کررہی ہے 1981 والے فارمولے کو دوہرانے کی تیاری،راجیو گاندھی کو اس فارمولے سے ملی تھی کامیابی،اب راہل کی باری

گاندھی خاندان کے لیے، اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹیں، رائے بریلی اور امیٹھی، صرف سیٹیں نہیں ہیں بلکہ ساکھ کا سوال ہے۔ کانگریس نے اب تک ان دونوں سیٹوں کیلئے امیدواروں کے  ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی امیٹھی لوک سبھا سے اور پرینکا گاندھی رائے بریلی لوک سبھا سے الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ پارٹی اس بار امیٹھی کے 1981کے ضمنی انتخاب کے پلان کو اپنا سکتی ہے۔بی جے پی نے امیدوار کے نام کا اعلان بہت پہلے کر دیا ہے، پارٹی نے امیٹھی سے اسمرتی ایرانی کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر مسلسل یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ امیٹھی سے صرف راہل گاندھی ہی الیکشن لڑیں گے۔ اس سلسلے میں پارٹی نے اندرونی سروے بھی کرایا ہے۔ اس سروے میں اشارے راہل گاندھی کے حق میں ہیں۔ کارکنوں اور مقامی لیڈروں کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کو امیٹھی سے الیکشن لڑنا چاہیے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امیٹھی میں نامزدگی شروع ہونے کے بعد کانگریس اس سیٹ کے نام کا اعلان کر سکتی ہے۔

سال 1981 میں بھی کانگریس نے ایسا ہی کیا تھا

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پارٹی نے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ پارٹی نے 1981 میں راجیو گاندھی کی نامزدگی کے دوران بھی ایساہی  کیا تھا۔کانگریس نے جس دن راجیو گاندھی کی امیدواری کا اعلان کیا ، انہوں نے اسی دن اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا ۔ ایسے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اگر کانگریس راہل گاندھی کو امیٹھی سے امیدوار بناتی ہے اور ان کے نام کا اعلان کرتی ہے تو اسی دن راہل گاندھی امیٹھی سے پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

تین مئی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے

امیٹھی لوک سبھا کے لیے نامزدگی کا عمل 26 اپریل کو ہی شروع ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 مئی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے۔ امیٹھی لوک سبھا 2024 میں پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ بی جے پی کو چھوڑ کر دیگر پارٹیوں نے اس سیٹ کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

North Korea warns US: شمالی کوریا نے امریکہ کو کیا خبردار، کہا- اکساوے کی حرکتوں سےچھڑ سکتی ہے حقیقی جنگ

جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 15 نومبر کو جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو…

8 hours ago

Sudan Crisis: سوڈان میں نیم فوجی دستوں کے مبینہ حملے میں 15شہری ہلاک، 20 زخمی؛ ہاوتزر توپوں کا کیا گیا استعمال

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مغربی سوڈان میں شمالی دارفور…

10 hours ago

Two explosions in Khyber Pakhtunkhwa: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں دو دھماکے، 2 افراد ہلاک

فرقہ وارانہ تشدد جمعرات کے مہلک حملے کے بعد شروع ہوا، جب کرم کے گنجان…

10 hours ago

Adani Group News: امریکی ایس ای سی کو غیر ملکی شہریوں کو سمن بھیجنے کا اختیار نہیں، اڈانی کا سمن ’’پراپر چینل‘‘ کے ذریعے بھیجا جائے گا

ریاستہائے متحدہ میں، فرد جرم ایک رسمی تحریری الزام ہوتا ہے جو ایک پراسیکیوٹر کے…

10 hours ago