سیاست

Mumbai terrorist attacks of 2008 : ممبئی 26/11 دہشت گرد حملے کے ملزم کو بھارت لانے کا راستہ صاف، امریکی سپریم کورٹ نے تہور رانا کی درخواست مسترد کر دی

ممبئی 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کے ملزم تہور رانا کو امریکہ سے بھارت لانے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں تہور رانا کی حوالگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی۔ اس درخواست میں انہوں نے حوالگی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پیر کو یہ فیصلہ دیا۔ اس کے ساتھ ہی  سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

تہوررانا ممبئی حملے کا ملزم

آپ کو بتاتے چلیں کہ 64 سالہ تہور رانا پاکستانی نژاد کینیڈین شہری ہیں۔ تہور  رانااس وقت لاس اینجلس، امریکہ میں میٹروپولیٹن حراستی مرکز کی تحلیل میں ہیں ۔ دہشت گرد تہور رانا پر بھارت میں 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

حوالگی کے خلاف درخواست دائر

تہور رانا کوبھارت کے حوالے کرنے کے فیصلے کے بعد، انہوں نے امریکی سپریم کورٹ میں ایک ہنگامی درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک ام کی ہیبیس کارپس کی درخواست کی سماعت نہیں ہو جاتی، تو تک ان  کی بھارت حوالگی روک لگائی جائے۔

فروری میں سپریم کورٹ کی جج ایلینا کاگن نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد دہشت گرد تہور  رانانے ایک بار پھر درخواست دائر کی اور مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس جان رابرٹس اس پر غور کریں۔

حوالگی کا راستہ صاف

عدالت نے  تہوررانا کی درخواست کانفرنس کے لیے 4 اپریل 2025 کو درج کی تھی، لیکن اب سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد تہور رانا کے پاس بہت کم قانونی آپشن رہ گئے ہیں۔ اب ان کی امریکہ سے بھارت حوالگی کا عمل شروع کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Azam Khan arrested by ED from Rampur Jail: جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں اعظم خان، ای ڈی نے کسا شکنجہ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام…

5 minutes ago

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی زندگی کا آغاز، صحافی ندھی رازدان سے کرلی شادی

 جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بڑی خوشخبری سوشل…

18 minutes ago

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

2 hours ago