دوسرے دن کے پہلا سیشن ہندوستان کے نام، کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا کا اسکور- 422-7
WTC Final 2023: ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہلے دن آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ لیکن دوسرے دن کے کھیل میں ہندوستان نے زبردست واپسی کی۔ لنچ تک ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے 7 وکٹ لیے۔ ٹیم انڈیا کی سب سے بڑی ٹینشن بننے والے ہیڈ اور اسمتھ دوسرے دن جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد کنگارو ٹیم مسلسل وکٹیں گنواتی رہی۔ دوسرے دن کا پہلا سیشن ٹیم انڈیا کے نام رہا۔ کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 422 رنز بنا لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- WTC Final: روہت شرما کی خراب کپتانی ٹیم انڈیا کو پڑی مہنگی، سورو گانگولی نے کیا کہا؟
آسٹریلیا کی 7ویں وکٹ مچل اسٹارک کی صورت میں گری۔ وہ اکشر پٹیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ اسٹارک 20 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 422 رنز بنائے۔ کیری 22 رنز بنانے کے بعد کھیل رہے ہیں۔ پیٹ کمنز 2 رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…