Haj 2023: حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں رہائش اور ہوٹل کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ زائرین اور عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جن کی آمد کی وجہ سے ہوٹلوں میں رہائش کی بکنگ کی شرح 70 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ باالخصوص وسطی مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف کے ہوٹلوں میں آنے والے مہمانوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور وزٹ نے ’میڈیا اہلکاروں‘ کو تصدیق کی کہ مکہ مکرمہ میں تقریباً 1,000 ہوٹلز ہیں جن میں 250,000 سے زیادہ کمرے ہیں۔ان کمروں میں بین الاقوامی سطح کےاعلیٰ معیار کی سہولیات دی جاتی ہیں۔ تمام ہوٹل عمرہ اور حجاج زائرین کا استقبال کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ان ہوٹلوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں صفائی اور طہارت کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان میں چوبیس گھنٹے تمام سہولیات کی صفائی اور جراثیم کشی کے عمل کو انجام دیا جا رہا ہے۔ ان ایام میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں عازمین عمرہ اور حجاج کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Opposition retain majority in Kuwait: گزشتہ تین برسوں میں تیسرے انتخابات کے بعد بھی کویت میں سیاسی تعطل برقرار
قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور زیارت کے رکن اور مکہ المکرمہ میں ہوٹلز کمیٹی کے رکن ہانی العمیری نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں العزیزیہ، الششا، محبس الجن اور المسفلہ میں واقع متعدد ہوٹلوں میں ریکارڈ بکنگ دیکھی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ، حالیہ ایام میں مکہ معظمہ کے ہوٹلوں میں بکنگ کا تناسب 70 فی صد سے تجاوز کرگیا ہے۔
العمیری نے نشاندہی کی کہ تقریباً 350 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ کی مناسک ادا کرنے کے بعد اپنے وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…