اسپورٹس

FIFA Women’s World Cup 2023: آج سے شروع ہوگا فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کر رہے ہیں مشترکہ میزبانی

FIFA Women’s World Cup 2023: فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2023 آج سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا 9 واں ایڈیشن ہے اور پہلی بار اسے دو ممالک ایک ساتھ منعقد کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پورے ایک ماہ تک خواتین کی فٹ بال ورلڈ کا اہتمام کریں گے۔ 20 اگست کو ٹورنامنٹ کا ٹائٹل میچ سڈنی کے اولمپک گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس بار ورلڈ کپ میں کل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور ناروے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس میچ کے علاوہ پہلے دن کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا جس میں کم از کم 50 ہزار شائقین کی شرکت متوقع ہے۔ نیوزی لینڈ نے اب تک ایک بار بھی خواتین کا ورلڈ کپ ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔ اس سال بھی اسے کھیلے گئے 9 میں سے 7 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پہلی بار 32 ٹیمیں لے رہی ہیں حصہ، انعامی رقم میں تین گنا اضافہ

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار اس میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں پہلی بار آئرلینڈ کی ٹیم کھیلتی نظر آئے گی۔ ان ٹیموں کو 4 کے 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں راؤنڈ آف 16 میں داخل ہوں گی جہاں سے ناک آؤٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2023 میں کل 64 میچز 9 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے جن میں آسٹریلیا کے سڈنی، میلبرن، پرتھ، برسبین اور ایڈیلیڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ کے آکلینڈ، ویلنگٹن، ڈیونیڈن اور ہیملٹن میں میچز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں- IND A Vs PAK A: ہندوستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی، سائی سدرشن نے 104 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی

اس بار ویمنز ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو پچھلی بار کے مقابلے 3 گنا زیادہ انعامی رقم ملے گی۔ اس بار ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو تقریباً 86 کروڑ روپے ملیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سال 2019 میں ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 30 ملین ڈالر تھی جو اس بار 110 ملین ڈالر کے قریب ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

32 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

54 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

4 hours ago